غزل
بات سن لو جانِ جاناں، درد پر کیوں ہنستے ہو
جب مجھی پر پیار سے تم مارِ حسرت ڈستے ہو
خود نمائی کر رہے ہو غافلوں پر تُم ابھی
بندگی کے جال میں پھر غافلوں سے پھنستے ہو
Get Saifullah tariq’s stories in your inbox
Join Medium for free to get updates from this writer.
اہلِ غربت کو دیا ہے بابِ رحمت موت پر
موت آ کر تم ملو گے، یوں بھلا تم سستے ہو
چومتا ہوں چیز تیری جو کبھی تُم لائے تھے
کیا ابھی بھی یاد کی اُس ڈور کو تُم کستے ہو
موجِ دریا سیفؔ کو لے کر چلی ہے دُور ہی
عشق کیا ہو جس زمیں پر منکرِ حق بستے ہوں




