Stories by Adnan Baloch on Medium
نو مارچ
Accident-damaged car.
نو مارچ ایک ایسا دن ہے جو درد اور یادوں کی گہری چھاپ دلوں پر چھوڑ کر گزر گیا! مگر موت پر کس کا بس ہے؟ اس دن ہم نے بہت بھلانے کی کوشش کی، مگر کچھ دن یادوں سے نہیں، روح سے جڑ جاتے ہیں
اُس شام وہ دوست ایک گاڑی میں سوار، خوابوں اور قہقہوں کو ساتھ لیے اپنی منزل کی طرف جا رہے تھے موسیقی فضا میں گونج رہی تھی سُر کانوں میں گُھل رہے تھے، مستقبل آنکھوں میں روشن تھا مگر قسمت نے کہیں اور فیصلہ لکھ رکھا تھا پیچھے سے آنے والی ایک بڑی گاڑی نے لمحوں میں سب کچھ بدل دیا ہنسی چیخ میں بدل گئی، روشنی اندھیرے میں وہ سارے دوست ایک ساتھ ہم سے ہمیشہ کے لیے جدا ہو گیا مگر کچھ جدائیاں جسم کی ہوتی ہیں، روح کی نہیں۔
وہ ایک پکا سیاسی سنگت تھا موسمی سیاست کرنے والوں میں سے نہیں تھا اس کی سیاست میں عمل جذبہ اور اصول بولتے تھے کتابیں اس کی ہمراز تھیں، مکالمہ اس کا ہتھیار تھا یونیورسٹی کی راہداریوں میں وہ صرف گفتگو نہیں کرتا تھا، شعور بانٹتا تھا وہ جانتا تھا کہ اسے کیا کرنا ہے، اور کیوں کرنا ہے اپنی قوم کے لیے اس کے خواب ذاتی خواہشوں سے بڑے تھے۔
مجھے آج بھی وہ لمحہ یاد ہے جب اُس نے چیئرمین شپ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا جب قوم کہ بکھرنے کا اندیشہ ہوا تو اس نے اپنی خواہش کو خاموشی سے ایک طرف رکھ دیا وہ ہار کر بھی سرخرو تھا، کیونکہ اس کے نزدیک عہدہ نہیں، اتحاد اہم تھا.
Sangat Zahir leading the protest at IUB.
اُس کے ساتھ گزارے ہوئے دن آج بھی دل کے دریچوں میں سانس لیتے ہیں ایک ساتھ کھانا، ہنسنا، راتوں کو جاگ کر باتیں کرنا، خوشی اور غم میں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہنا وہ ہمیں سمجھتا تھا، ہماری خاموشی بھی پڑھ لیتا تھا.
ہمارے مباحثوں میں آج بھی یہ نوحہ سنائی دیتا ہے کہ جب طلبہ جامعہ سے جاتے ہیں تو سیاست اور قوم کی خدمت کو خیرباد کہہ دیتے ہیں یہ وہی لوگ کہتے تھے جنہیں آج ہم اپنے سامنے دیکھ رہے ہیں جو خدمت کے دعوے تو بہت کرتے ہیں مگر درحقیقت اپنے ہی لوگوں کے خوابوں کا سودا کر کے محض اپنا نام روشن کرنا چاہتے ہیں وہ خود کو قوم کا واحد خیرخواہ ثابت کرنے پر تُلے ہیں، لیکن حقیقت کی روشنی ان کے دعوؤں کی چمک کو ماند کر دیتی ہے۔
اسی ہجوم میں ایک شخص ایسا بھی تھا جس نے جامعہ کے بعد بھی اپنے عہد کو نہیں توڑا وہ ایک ایسے شہر میں کھڑا ہوا جہاں سیاست کا نام لینا گناہ سمجھا جاتا تھا، جہاں خوف نے زبانوں کو مقفل کر رکھا تھا اس نے بجھے ہوئے چراغوں کو پھر سے جلا بخشی، اور وہ چراغ آج بھی ہوا کے تھپیڑوں میں سینہ سپر جل رہے ہیں مگر افسوس، ہم نے اس روشنی کے ساتھ انصاف نہ کیا ہم سب اپنے اپنے ناموں کی تختیاں سنوارنے میں مصروف ہیں.
ہم ایک ایسی سرزمین کے وارث ہیں جہاں جنگ کی بازگشت ہر سمت سنائی دیتی ہے بیشک یہ جنگ کسی اور کے خلاف ہے، لیکن اپنے ہی لوگوں کی خاطر لڑی جا رہی ہے اس راہ میں بچھڑ جانے والے دوستوں کو یاد رکھنا ہی اس جنگ کی خوبصورتی ہے لیکن جو ہماری رائے سے اختلاف کرے، ہم اسے کیوں یاد رکھیں؟ یہی سوال ہمارے عہد کے نام نہاد رہنماؤں کے چہروں سے نقاب ہٹا دیتا ہے، اور ہمیں آئینہ دکھا دیتا ہے کہ اصل جدوجہد نظریے کی نہیں، ظرف کی ہوتی ہے۔
Zahir with his mother, Amma Tasleem.
شام اپنے دامن میں اداسی سمیٹے اتر رہی تھی سورج افق کے کنارے ٹھہرا ہوا تھا، جیسے کوئی زمین زاد اپنے وطن پر قربان ہونے سے پہلے زمین کو آخری بار دیکھ رہا ہو گھڑی کی سوئیاں چھ اور سات کے درمیان سرگوشی کر رہی تھیں میں نے اپنا رختِ سفر باندھا اور ایک سفر کے لیے نکل پڑا مجھے کیا معلوم تھا کہ یہ سفر راستوں کا نہیں، صدموں کا سفر ہوگا۔
میں اپنی منزل کی طرف بڑھ رہا تھا کہ یونہی واٹس ایپ کھول لیا ایک دوست نے ظاہر کی تصویر اسٹیٹس پر لگائی ہوئی تھی، اور اس کے نیچے کیپشن میں ٹوٹے دل کی ایموجی کسی انہونی کی خبر دے رہی تھی دل ایک لمحے کو ٹھہر سا گیا میں نے لرزتی انگلیوں سے ہڑبڑی میں لکھا:
“کیا بات ہے؟” کیا ہوا ہے
جواب آیا:
ظاہر کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے… وہ اب ہم میں نہیں رہا۔
یہ الفاظ نہیں تھے،
یہ خبر جیسے مجھ پر قیامت ٹوٹ پڑی ہو جیسے کسی نے میرے اندر جلتا ہوا چراغ پھونک مار کر بجھا دیا ہو آنکھوں سے آنسو بہنے لگے، راستہ دھندلا سا گیا، اور میں چلتا رہا مگر یوں جیسے قدم میرے ہوں اور جان کہیں پیچھے رہ گئی ہو۔
زندگی واقعی کتنی بے وفا ہے کچے دھاگے کی طرح نازک، جو ایک لمحے میں ٹوٹ جاتا ہے اور ہمیں خبر بھی نہیں ہوتی کہ ہم کس چیز سے محروم ہو گئے ہیں یا ہونے والے ہیں.
آج اُس کے جانے کے بعد ایک عجیب سی خاموشی ہے نہ وہ بے ساختہ قہقہے ہیں، نہ وہ بے تکلف لمحے ہمیں کیا خبر تھی کہ وہ اس طرح جدا ہوگا کہ ہمارے پاس صرف یادیں رہ جائیں گی ایسی یادیں جو مسکراتی بھی ہیں اور رُلاتی بھی۔
شاید زندگی کی یہی سچائی ہے انسان آخرکار سب کچھ چھوڑ دیتا ہے خواب، خواہشیں، عہدے، منصوبے جیسا کہ عرفان خان نے کہا تھا:
آخر میں سب کچھ چھوڑ دینے کا نام ہی زندگی ہے۔
مگر کچھ لوگ سب کچھ چھوڑ کر بھی نہیں جاتے وہ اپنے کردار کی روشنی دلوں میں چھوڑ جاتے ہیں۔
ظاہر بھی چلا گیا، مگر وہ بجھا نہیں
وہ ہمارے اندر ایک دیپ کی مانند روشن ہے ہمیں جلا بخش رہا ہے اور ہاں وہ یہی یادوں میں، باتوں میں، خوابوں میں، دکھ میں، سکھ میں آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں.
Zahir (2000/2024)