Stories by Abul Hasanat Qasmi on Medium
سرزمینِ بسنت پور، ضلع گورکھپور میں بتاریخ 14 مئی 2026ء بروز جمعرات ایک روح پرور، بابرکت اور ایمان افروز "جلسۂ سیرت النبی ﷺ و اصلاحِ معاشرہ" کا انعقاد عمل میں آیا۔ یہ مبارک پروگرام بعد نمازِ مغرب تا شب 10 بجے نہایت حسن و خوبی، نظم و ضبط اور دینی ماحول کے ساتھ جاری رہا، جس میں اطراف و اکناف سے کثیر تعداد میں مسلمانوں نے شرکت فرما کر اپنے دینی ذوق و شوق کا ثبوت پیش کیا۔
کی محمد سے وفا تُو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا، لوح و قلم تیرے ہیں
پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا، جس کے بعد مختلف مقررین نے اپنے فکر انگیز خطابات سے سامعین کے قلوب کو منور کیا۔ شعلۂ بیان شاعرِ اسلام جناب دل خیر آبادی نے مدحتِ خیرالانام ﷺ میں اپنے مؤثر اور سوز و گداز سے بھرپور اشعار پیش کیے، جنہیں سن کر مجلس پر ایک کیف و سرور کی کیفیت طاری ہوگئی اور حاضرین جھوم اٹھے۔
بعد ازاں حامیٔ سنت، ماحیٔ بدعت حضرت مولانا محبوب عالم قاسمی (استاذ حدیث مدرسہ عربیہ بیت العلوم، سرائے میر، اعظم گڑھ) نے اصلاحِ معاشرہ کے اہم موضوع پر خطاب فرمایا۔ آپ نے معاشرے میں پھیلتی ہوئی برائیوں، بے دینی اور اخلاقی گراوٹ پر روشنی ڈالتے ہوئے قرآن و سنت کی تعلیمات کو اپنانے کی تلقین فرمائی۔ ساتھ ہی سیرتِ طیبہ ﷺ کے مختلف گوشوں کو نہایت عمدہ انداز میں اجاگر کیا اور حاضرین کو اسوۂ نبوی ﷺ کو اپنی زندگیوں میں نافذ کرنے کی دعوت دی۔
اسی طرح خطیبِ ذیشان، فاضلِ نوجوان حضرت مولانا احمد شمیم حلیمی صاحب (استاذ حدیث مدرسہ عربیہ ریاض العلوم، گورینی، جونپور) نے سیرت النبی ﷺ پر نہایت مدلل، جامع اور سیر حاصل خطاب فرمایا۔ آپ نے نبی کریم ﷺ کی حیاتِ مبارکہ کے مختلف پہلوؤں کو بیان کرتے ہوئے نوجوان نسل کو تعلیماتِ نبوی ﷺ سے وابستہ ہونے کی پرزور ترغیب دی۔
جلسہ میں موضع بسنت پور میں ایک دینی مکتب کے قیام کی تجویز پر بھی سنجیدگی سے غور کیا گیا، جو دونوں معزز مقررین کے خطابات کا اہم حصہ رہا۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ دینی تعلیم کے فروغ اور نئی نسل کے ایمان و اخلاق کی حفاظت کے لیے ایک مستقل مکتب کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔
قوم کے بچوں کو دو تعلیمِ دیں کا اہتمام
اس سے بہتر اور کوئی راستہ ملتا نہیں
مدرسہ عربیہ مصباح العلوم اسونجی بازار، و مدرسہ تعلیم القرآن امدادیہ کوئیں بازار سے تشریف لائے ہوئے علماء کرام، اور گورکھپور شہر کی معزز شخصیات نے اپنے قیمتی اوقات کو فارغ کرکے حاضرِ پروگرام ہوکر اسٹیج کو زینت بخشی، جس سے پروگرام میں چار چاند لگ گئے، اور مجلس کی رونق دوبالا ہوگئی۔
یہ بابرکت پروگرام جناب حافظ کوثر علی اور حافظ محمد ظہیر صاحبان کی مشترکہ کاوشوں اور انتھک محنت کے نتیجے میں منعقد ہوا اور بحمداللّٰہ کامیابی سے ہم کنار ہوا۔ پروگرام کے اختتام پر اجتماعی دعا کی گئی، جس میں امتِ مسلمہ کی فلاح، امن و سلامتی اور دینی بیداری کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
حاضرینِ کرام پورے پروگرام میں ہمہ تن گوش ہوکر شریک رہے اور آخر میں علم و نصیحت کی ان باتوں پر عمل درآمد کے پختہ ارادے کے ساتھ رخصت ہوئے۔
🖋️ ابوالحسنات قاسمی
نئے سفر کی لذتوں سے جسم و جاں کو سر کرو
سفر میں ہوں گی برکتیں سفر کرو سفر کرو
مورخہ 27 اپریل 2026ء، بروز پیر، صبح دس بجے اپنی عارضی قیام گاہ (مرکز المعارف، جوگیشوری ویسٹ) سے روانگی عمل میں آئی اور بذریعہ لوکل ٹرین ساڑھے گیارہ بجے ممبئی سینٹرل اسٹیشن پر حاضری ہوئی۔ وہاں میرے نہایت مخلص رفیق حضرت مولانا محمد اسلم قاسمی صاحب نے پُرتپاک استقبال فرمایا۔ بعد ازاں وہیں سے قدرے فاصلہ پیدل طے کرتے ہوئے ناگپاڑہ کے معروف "بوستاں ہوٹل" لے گئے، جہاں نہایت عمدہ اور پرتکلف انداز میں ناشتہ کرایا۔ اس کے بعد ایک ذاتی ضرورت کے پیشِ نظر ایک صاحب سے ملاقات مقصود تھی، چنانچہ مولانا بذاتِ خود ساتھ گئے اور ملاقات کا اہتمام فرمایا۔ نصف گھنٹے کے وقفہ کے بعد وہاں سے فراغت ہوئی تو مولانا کے معزز دوست جناب اطہر خان صاحب کے دفتر پہنچے، جہاں چند لمحے استراحت کا موقع ملا۔
اسی دوران ظہر کی اذان کی دلنشیں صدا بلند ہوئی، چنانچہ قریب ہی واقع "مہندی مسجد" میں حاضر ہوکر باجماعت نماز ادا کی گئی۔ نماز سے فراغت کے بعد ناگپاڑہ کے مشہور "عربین ہوٹل" سے حاصل کردہ لذیذ بریانی بطورِ ظہرانہ تناول کی گئی، جس کے بعد چائے نوشی کی محفل بھی سجی۔ یوں دیکھتے ہی دیکھتے سہ پہر کے تین بج گئے۔
چونکہ آئندہ سفر کے لیے ممبئی سینٹرل اسٹیشن پہنچنا ضروری تھا، اس لیے دفتر کے ایک کارکن کے ذریعے وہاں پہنچایا گیا۔ قبل ازیں وندے بھارت ٹرین کا ٹکٹ حاصل کیا جاچکا تھا، چنانچہ اپنی مخصوص نشست پر بیٹھ گئے۔ مقررہ وقت (3:45) پر ٹرین روانہ ہوئی۔ ٹکٹ میں کیٹرنگ چارج شامل ہونے کے باعث ٹرین کے چلتے ہی خدامِ خدمت متحرک ہوگئے، مسافروں کی نشستوں پر پہلے سے پانی کی بوتلیں موجود تھیں، اس کے بعد ایک ٹرے میں مختلف اشیائے خوردنی، مثلاً سموسہ، فروٹی جوس اور چائے پیش کی گئی۔
سفر خوش اسلوبی سے جاری رہا، حتیٰ کہ شام 6:45 بجے سورت ریلوے اسٹیشن پر پہنچے، جہاں میرے برادرِ محترم کے قرابت دار (جناب ضمیر احمد صاحب) نے نہایت گرمجوشی سے استقبال کیا اور مرحبا کہتے ہوئے اپنی رہائش گاہ (محلہ اُن پاٹیا، مجورا تعلقہ، مسجد اسماعیل کے قریب) لے گئے، جہاں قیام و آرام کا انتظام فرمایا۔
سورت _ ایک جھلک
تاریخی حیثیت: سورت صدیوں پرانا شہر ہے جو مغل دور میں ایک اہم بندرگاہ اور عالمی تجارتی مرکز رہا۔ یہاں انگریز، ڈچ اور پرتگالی تاجروں کی آمد و رفت نے اسے بین الاقوامی اہمیت بخشی، جبکہ سورت قلعہ اور دیگر آثار قدیمہ اس کی شاندار تاریخ کے گواہ ہیں۔
جغرافیائی حیثیت: یہ شہر دریائے تاپتی کے کنارے اور بحیرۂ عرب کے قریب واقع ہے، جو اسے قدرتی طور پر ایک اہم تجارتی مقام بناتا ہے۔ ممبئی اور احمد آباد کے درمیان واقع ہونے کی وجہ سے اس کی معاشی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔
ثقافتی حیثیت: سورت ایک کثیرالثقافتی اور زندہ دل شہر ہے، جہاں مختلف قومیتوں کے لوگ آباد ہیں۔ یہاں کے تہوار، زبان (گجراتی) اور لذیذ اسٹریٹ فوڈ اسے منفرد پہچان دیتے ہیں، جبکہ ہیرے اور ٹیکسٹائل کی صنعت نے اسے "ڈائمنڈ سٹی" اور "سلک سٹی" کے لقب سے مشہور کیا ہے۔
خلاصہ: سورت ایک ایسا شہر ہے جہاں قدیم تاریخ، جغرافیائی اہمیت اور جدید تجارتی ترقی خوبصورتی سے یکجا ہو گئی ہیں۔
خیر! سورت میں ایک روزہ قیام و استراحت کے بعد مورخہ 29 اپریل، بروز بدھ، صبح دس بجے بذریعہ ریل گاڑی (ٹرین) احمد آباد کے لیے روانگی عمل میں آئی۔ سفر نہایت خوشگوار انداز میں طے ہوا اور سہ پہر تین بجے احمد آباد پہنچنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ وہاں اپنے ہم وطن نہایت مخلص رفیق، دنیائے عملیات کے ممتاز، نامور اور عاملِ کامل، جناب قاری ارشاد احمد نعمانی صاحب کے دولت کدہ، واقع محلہ شاہ عالم میں قیام پذیر ہوا۔ بدھ کا بقیہ دن اور جمعرات کا پورا دن اسی پُرسکون اور باوقار ماحول میں بسر ہوا، جہاں علمی و روحانی گفتگوؤں نے قیام کو مزید بامقصد اور یادگار بنا دیا۔
تعارفِ شہرِ احمد آباد — ایک وقیع و دلنشیں مرقع۔
تاریخی بنیاد اور تعمیری شان: احمد آباد برِصغیر ہند کا ایک جلیل القدر، تاریخی اور ہمہ جہت عظمت کا حامل شہر ہے، جو دریائے سابرمتی کے پُرسکون و دلآویز کنارے اپنی قدامت کے وقار اور ترقی کی درخشندگی کے ساتھ جلوہ گر ہے۔ سنہ 1411ء میں سلطان احمد شاہ کے دستِ مبارک سے آباد ہونے والا یہ شہر عہدِ سلاطین میں گجرات کا پایۂ تخت اور علم و حکمت، صنعت و تجارت اور سیاست و تمدن کا مرکزِ نگاہ بنا رہا۔ اسی صنعتی عروج، خصوصاً کپاس و ٹیکسٹائل کی فراوانی کے باعث اسے بجا طور پر "بھارت کا مانچسٹر" کہا گیا، جہاں کارخانوں کی چمنیوں سے اٹھتا ہوا دھواں محنت و ہنر کی ایک زندہ داستان سناتا تھا۔
جغرافیائی اہمیت اور جدید ترقی
یہ شہر جغرافیائی اعتبار سے بھی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے، سابرمتی کی روانی اور زمین کی زرخیزی نے یہاں کی حیات و معیشت کو دوام بخشا، جبکہ زمانے کے تغیر کے ساتھ سابرمتی ریور فرنٹ جیسی جدید تعمیرات نے اس کے شہری حسن کو نئی جہت عطا کی۔ احمد آباد نہ صرف صنعتی قوت کا مظہر ہے بلکہ تہذیبی و روحانی اقدار کا بھی گہوارہ ہے، جس کا بین ثبوت 2017ء میں یونیسکو کی جانب سے "ورلڈ ہیریٹیج سٹی" کا اعزاز ہے۔
روحانیت اور صوفیانہ ورثہ: روحانیت کے افق پر حضرت شاہ عالم بن سید برہان الدین رحمۃ اللّٰہ علیہ کا وجود ایک درخشندہ ستارے کی مانند ہے، جن کی درگاہ آج بھی مرکزِ عقیدت و مرجعِ خلائق ہے، جہاں دلوں کو سکون اور روحوں کو تازگی نصیب ہوتی ہے۔ اسی طرح سرخیز روضہ، جو حضرت شیخ احمد خٹو رحمۃ اللّٰہ علیہ سے منسوب ہے، اپنی پُرسکون فضا، وسیع تالاب اور دلنشیں عمارتوں کے سبب فنِ تعمیر اور روحانیت کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے۔
تاریخی عمارات اور فنِ تعمیر: تاریخی و معماری ورثے میں سید مسجد کی نادر و نایاب جالیاں، خصوصاً "درخت کی جالی"، فنِ سنگ تراشی کا شاہکار ہیں۔
جبکہ جامع مسجد احمد آباد اپنے وسیع صحن، حسین ستونوں اور سادہ مگر پُر وقار طرزِ تعمیر کے باعث اسلامی فنِ معماری کی اعلیٰ مثال ہے۔ بھدرہ قلعہ اپنی فصیلوں، دروازوں اور شاہی محلات کے ساتھ ماضی کی سیاسی و عسکری عظمت کا امین ہے، اور موتی شاہی محل مغل دور کی نزاکت و لطافت کی یادگار کے طور پر آج بھی اپنی شان برقرار رکھے ہوئے ہے۔ قدیم شہر کے بارہ دروازے، جن میں دہلی دروازہ اور جمال پور دروازہ خاص طور پر معروف ہیں۔ اس کے دفاعی استحکام اور تجارتی وسعت کی گواہی دیتے ہیں۔
اہم شخصیات اور فکری اثرات: علاوہ ازیں، یہ شہر عظیم شخصیات کا مسکن بھی رہا ہے، مہاتما گاندھی نے اسی سرزمین پر سابرمتی آشرم قائم کر کے آزادی کی تحریک کو نئی روح بخشی اور عدمِ تشدد کا عالمگیر پیغام عام کیا۔
اختتامیہ: احمد آباد ایک ایسا شہر ہے جہاں تاریخ کے گہرے نقوش، تہذیب کی لطافت، صنعت کی بے پناہ قوت اور جدید ترقی کی درخشاں جلوہ گری بیک وقت نمایاں نظر آتی ہے۔ یہ شہر نہ صرف گجرات کا قلبِ تپندہ ہے بلکہ پورے ہندوستان کے ثقافتی و اقتصادی افق پر ایک روشن و تابندہ ستارے کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہاں کی زیارت گاہیں، مساجد، محلات اور قلعے اس کے ماضیِ شکوہ بار کے امین ہیں، جو نہ صرف تاریخ کو زندہ رکھتے ہیں بلکہ اس کی تہذیبی و روحانی شناخت کو بھی پوری آب و تاب کے ساتھ اجاگر کرتے ہیں۔ یہ تمام مقامات عظمتِ رفتہ اور حسنِ تعمیر کا ایسا دلنشیں امتزاج پیش کرتے ہیں جو ہر دیکھنے والے کو فکر و نظر کی ایک نئی دنیا سے آشنا کر دیتا ہے۔
بارگاہِ مرشد میں نیاز مندانہ حاضری:
مورخہ یکم مئی 2026ء، بروز جمعہ، اپنے پیر و مرشد حضرت مولانا قاری عبد الستار صاحب (شیخ الحدیث، جامعہ امداد العلوم، وڈالی، مہتمم جامعہ تحفیظ القرآن اسلام پورہ، گجرات) کی زیارت و ملاقات کی سعادت حاصل کرنے کے لیے صبح 9:30 بجے بذریعہ کار حضرت کے وطن اسلام پورہ (مان گڑھ، تعلقہ دراملی) کی جانب روانگی ہوئی۔ اس بابرکت سفر میں میرے ساتھ احمد آباد کے نہایت مخلص میزبان، جناب قاری ارشاد احمد نعمانی صاحب بھی شریک رہے۔ سفر بحسن و خوبی طے ہوا اور ٹھیک بارہ بجے ہم مدرسہ تحفیظ القرآن، اسلام پورہ (مان گڑھ) پہنچ گئے۔ ابھی ڈرائیور گاڑی پارک کرنے میں مصروف ہی تھے کہ منبعِ فیوض و برکات، مقتدائے اہلِ معرفت، رہبرِ کامل، شیخِ طریقت (حضرت مولانا، قاری عبد الستار صاحب مدظلہ العالی) بنفسِ نفیس گھر سے تشریف لے آئے، یوں یکایک دیدارِ مرشد سے قلب و نظر کو ایک روحانی سرور اور بے ساختہ مسرت نصیب ہوئی۔
ہر چہ آید بگزرد، در راہِ عشق
منزلِ مقصود ہست، آخر سفر
حضرت نہایت شفقت کے ساتھ ہمیں اپنے ہمراہ مدرسہ کے مہمان خانہ میں لے گئے، جہاں پرتکلف ضیافت اور چائے نوشی سے نوازا۔ اسی اثنا میں اذانِ جمعہ کا وقت ہوگیا، چنانچہ ہم سب مسجد کی طرف روانہ ہوئے۔ ما شاء اللّٰہ مسجد نہایت وسیع، خوش نما اور دیدہ زیب طرزِ تعمیر کا شاہکار تھی، اس کا کشادہ ہال بغیر ستون کے اس قدر خوبصورتی سے ترتیب دیا گیا تھا کہ بیک وقت کثیر تعداد میں نمازیوں کی گنجائش موجود تھی۔ اندرونی فضا میں سکون، وقار اور روحانیت کی ایسی کیفیت تھی کہ دل خودبخود خشوع و خضوع کی طرف مائل ہو جاتا تھا۔ ایئر کنڈیشنر کے عمدہ انتظام نے اسے مزید دلکش بنا دیا تھا، اور ہر گوشہ حسنِ ترتیب و نظافت کی گواہی دے رہا تھا۔
مسجد میں درجۂ حفظ و تجوید اور درسِ نظامی (اول تا دورۂ حدیث) کے طلبہ و اساتذہ اذانِ جمعہ سے قبل ہی سفید زرق و برق لباس میں ملبوس نہایت سلیقہ و نظم کے ساتھ صف بستہ بیٹھے تھے، جبکہ بعض حضرات سنتوں اور اذکار میں مشغول نظر آئے، ایسا محسوس ہو رہا تھا گویا نورانی مخلوق کے درمیان آگیا ہوں۔ خطبۂ جمعہ سے قبل علیا کے ایک فاضل استاذ نے "اسلام دینِ فطرت" کے عنوان پر نہایت جامع اور مؤثر خطاب فرمایا، جس نے حاضرین کے اذہان و قلوب کو تازگی بخشی۔ اس کے بعد نمازِ جمعہ باجماعت ادا کی گئی۔
مدرسہ کی عمارت ایک وسیع و عریض اراضی پر نہایت منظم انداز میں تعمیر کی گئی ہے۔ مسجد کے مشرق، شمال اور جنوب کی سمتوں میں طلبہ کی رہائش گاہیں اور درسگاہیں قائم ہیں، جب کہ درمیان میں کھیل کود اور تفریح کے لیے ایک کشادہ اور صاف ستھرا احاطہ موجود ہے۔ اس مرکزی عمارت سے کچھ فاصلے پر مہمان خانہ، مطبخ اور ایک اضافی درسگاہ بھی واقع ہیں۔ غالب گمان یہی ہے کہ یہی حصہ مدرسہ کی ابتدائی تعمیر پر مشتمل تھا۔
نمازِ جمعہ اور ظہرانہ کے درمیانی وقفہ میں احقر نے اپنے اذکار کے دوران پیش آنے والی کیفیات کا اظہار کیا۔ حضرت نے نہایت توجہ اور غور سے سماعت فرمانے کے بعد مناسب اصلاح و ہدایات سے نوازا، اور ساتھ ہی "پاسِ انفاس" کا طریقہ بھی تعلیم فرمایا۔
بسیار سفر باید تا پختہ شود خامی
صوفی نشود صافی تا درنکشد جامی
(ترجمہ: کچے پن کو پختگی میں بدلنے کے لیے بہت سے سفر کرنے پڑتے ہیں، اور صوفی اس وقت تک صفا (پاک) نہیں ہوتا جب تک جامِ عشق نہ پی لے -
اس کے بعد حضرت نے نہایت خلوص کے ساتھ ظہرانہ میں پُرتکلف ضیافت کا اہتمام فرمایا۔ کھانے سے فراغت کے بعد میں نے ادباً عرض کیا کہ حضرت! یہ آپ کے آرام کا وقت ہے اور ہمیں بھی واپسی کا قصد ہے، لہٰذا اجازت مرحمت فرمائیے۔ ادھر حضرت کو بھی کہیں تشریف لے جانا تھا، چنانچہ پیر و مرشد نے نہایت شفقت کے ساتھ دعاؤں سے نواز کر رخصت فرمایا۔ بوقت 2:30 بجے ہم وہاں سے روانہ ہوئے اور شام 4:50 بجے بحمد اللّٰہ احمد آباد پہنچ کر اپنے میزبان رفیق کی رہائش گاہ پر حاضری ہوئی۔
ممبئی واپسی: راقم السطور نے جن مقاماتِ زیارت و حاضری کا قصد کیا تھا، اُن سے فراغت تو 2 مئی ہفتہ کے روز ہی حاصل ہوچکی تھی، لیکن تقدیر کو کچھ اور ہی منظور تھا کہ واپسئِ ممبئی کے لیے ریل کی نشست میسر نہ آسکی، جس کے باعث مزید دو روز قیام ناگزیر ٹھہرا۔ بالآخر انتظارِ طویل کے بعد، بروزِ منگل مؤرخہ 5 مئی، شتابدی ایکسپریس کے ذریعہ سہ پہر کے وقت 3 بجکر 15 منٹ پر سفر کا آغاز ہوا، اور بوقت شب 10 بجے مرکزُ المعارف ممبئی میں بحمدِ اللّٰہ خیریت کے ساتھ (اپنے محبین و مخلصین کے درمیان) حاضری نصیب ہوئی۔ یوں سفرِ گجرات اپنے حسنِ اختتام کو پہنچا۔ ایک ایسا سفر جو یادوں کے افق پر ایک خوشگوار نقش ثبت کر گیا۔ جس کی بازگشت دل کے نہاں خانوں میں دیر تک مترنّم رہے گی اور جس کی یادیں لوحِ خاطر پر نقشِ دوام بن کر جلوہ گر رہیں گی۔
سفر کردم ز خاکِ گجرات با دلِ شاداں
نقوشِ یادگاری ماند در لوحِ دل و جاں
رهِ دور و دراز و شوقِ منزل ہم‌نشیں بود
رسیدم عاقبت بر مقصدِ خویش،ایزدِ منّان
🖋️ ابوالحسنات قاسمی
فراقِ استاد کا کرب اور شعورِ تعلق:
عشق را نازم کہ از بیتابئ روزِ فراق
جانِ ما را بست با دردِ تو پیوندے دگر
اہلِ دل پر یہ حقیقت ہمیشہ منکشف رہی ہے کہ فراقِ اکابر و اساتذہ کا صدمہ محض جدائی کا احساس نہیں ہوتا، بلکہ وہ دل و جاں کے رشتوں کو ایک نئے درد سے آشنا کر دیتا ہے۔ یہی درد، تعلق کی گہرائی اور محبت کی صداقت کا آئینہ دار ہوتا ہے۔ راقم کے نہایت محترم استاد، جناب قمر عثمانی صاحب کے ارتحال کی خبر نے قلب و نظر کو گہرے حزن میں ڈبو دیا اور گوشۂ دل میں ایک ایسا خلا پیدا کر دیا ہے جس کا پُر ہونا دشوار دکھائی دیتا ہے (إنّا للّٰه و إنّا إليه راجعون)۔ ان کی رحلت صرف ایک عظیم معلم کے فقدان کا نوحہ نہیں، بلکہ علم، شفقت اور اخلاص کے ایک روشن باب کے اختتام کا اعلان بھی ہے، جس کی بازگشت دیر تک اہلِ علم کے دلوں میں سنائی دیتی رہے گی۔
چراغِ علم: آج علم و فضل کا ایک روشن چراغ گل ہوگیا، اور امت ایک ایسے مردِ درویش، صاحبِ کردار عالم سے محروم ہوگئی جن کی حیاتِ طیبہ سراپا اخلاص، خدمت اور للّٰہیت کا مرقع تھی۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ علم و عمل کا ایک درخشاں باب بند ہوگیا، اور ایک تابندہ روایت اپنے ایک امین سے خالی ہوگئی۔
حقیقتِ موت: موت ایک اٹل حقیقت ہے، جس سے کسی کو مفر نہیں، تاہم بعض شخصیات کی جدائی دلوں پر ایسے گہرے نقوش ثبت کر جاتی ہے جو مدتوں مٹائے نہیں مٹتے۔ حضرت مولانا قمر عثمانی صاحبؒ بھی انہی باکمال ہستیوں میں سے تھے جن کی رحلت نے اہلِ علم و دل کو سوگوار کر دیا۔ ؎
آں فقیرانے کہ ایں جا می‌روند
ہر یکے صاحب قرانے دیگرست
شخصیت کا پیکر: حضرت مولانا قمر عثمانی صاحب کا اسمِ گرامی گوش گزار ہوتے ہی ذہن کے افق پر ایک نہایت دلنشیں اور باوقار پیکر ابھرتا ہے، ایک ایسی پاکیزہ طینت ہستی، جو اخلاص، صدق و صفا کا مجسم نمونہ تھی۔ تواضع و انکسار آپ کا شیوہ، اور سادگی و وقار آپ کا طرۂ امتیاز تھا۔ ظاہر و باطن کی کامل ہم آہنگی آپ کی شخصیت کی پہچان تھی، اور آپ اپنی سیرت و کردار کے اعتبار سے عہدِ رفتہ کی ایک جیتی جاگتی یادگار معلوم ہوتے تھے۔
خاندانی پس منظر اور علمی نسبت:
آپ کا تعلق دیوبند کے معزز اور علمی خانوادے، (شیخ زادگان) عثمانی خاندان سے تھا۔ آپ دار العلوم وقف دیوبند میں شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی کے آخری شاگرد تھے۔
تعلیم و تدریس کا روشن سفر: ما شاء اللّٰہ! آپ نے نو دہائیوں سے متجاوز (تقریباً 92 برس) عمر پائی۔ سنہ 1935ء میں دیوبند کے محلہ ابو البرکات میں تولد ہوا۔ ابتدائی تعلیم کاندھلہ میں حاصل کی، جہاں آپ کے والد ماجد، جناب ماسٹر محمد کامل عثمانیؒ، سرکاری ملازمت سے وابستہ تھے۔ بعد ازاں دارالعلوم دیوبند سے 1952ء میں سندِ فضیلت حاصل کی، اور پھر عمر بھر تدریس و تعلیم کے مقدس فریضے سے وابستہ رہے۔
دارالعلوم وقف دیوبند سے آپ کا تعلق ابتداء ہی سے استوار رہا۔ مختلف درجات میں متعدد کتب کی تدریس فرمائی، اور دورۂ حدیث شریف میں بھی تدریسی خدمات انجام دیں۔ آپ کی درسگاہ علم کا گہوارہ اور طلبہ کے لئے فیض رسانی کا مرکز تھی۔
سعادتِ تلمذ: راقم السطور کو بھی آپ سے شرفِ تلمذ حاصل ہے۔ سن 1987ء میں جب راقم دارالعلوم وقف میں عربی پنجم کا طالب علم تھا، اس وقت "مقاماتِ حریری" آپ کے زیرِ درس تھی۔ اس زمانے میں تعلیمی سلسلہ جامع مسجد دیوبند میں جاری تھا، اور آپ کا درس نہایت دلنشیں، مؤثر اور علم و ادب کا حسین امتزاج ہوا کرتا تھا۔
ذوقِ شعر و ادب: آپ کو شعر و ادب سے فطری مناسبت تھی۔ آپ ایک ایسے برجستہ گو، قادر الکلام بلکہ فی البدیہہ شاعر تھے، جنہوں نے مختلف اصنافِ سخن میں طبع آزمائی کی، تاہم نعت گوئی سے آپ کو خاص شغف تھا۔ آپ کا نعتیہ مجموعہ "نور و نکہت" اربابِ ذوق میں مقبول ہوا، اور آل انڈیا ریڈیو سے بھی آپ کے کلام کی گونج سنائی دیتی رہی۔
شفقت و تربیت کا انداز: آپ کا مزاج نہایت نرم اور شفقت سے لبریز تھا۔ طلبہ کے ساتھ آپ کا برتاؤ مشفقانہ اور پدرانہ ہوتا۔ کبھی طلبہ ازراہِ محبت عرض کرتے کہ "آج درس کے بجائے کوئی تازہ کلام سنایا جائے"، تو آپ مسکرا کر چند اشعار سنا دیتے اور محفل کو معطر کر دیتے۔
مشتے نمونہ از خروارے: ؎
حبیبِ کبریا تم ہو، محمد مصطفیٰ تم ہو
ہمیں تو ناز ہے اس پر، ہمارے رہنما تم ہو
روضۂ پاک پہ پڑھتا رہوں ہر وقت سلام
اور دنیا کی ہر اک شے سے کنارہ کرلوں
نظم نگاری اور حالاتِ زمانہ کا اثر:
دارالعلوم دیوبند کے ایک نازک دور (قضیۂ نا مرضیہ) سے متاثر ہوکر آپ نے ایک طویل نظم بھی کہی، جس کا ابتدائی مصرع یوں ہے: ؎
لفظ لفظ بولے گا، داستان سنائے گا
چپ رہیں زباں والے، بے زباں سنائے گا
وصال- ایک عہد کا اختتام: بالآخر، طویل علالت کے بعد، مورخہ 23 اپریل 2026ء بروز جمعرات علی الصباح یہ اندوہناک خبر موصول ہوئی کہ استاذُ الاساتذہ حضرت مولانا قمر عثمانی شبِ جمعرات کے آخری حصے میں دارِ فانی سے دارِ جاودانی کی طرف کوچ فرما گئے۔ إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔
دعائے مغفرت: اللّٰہ تعالیٰ حضرت والا کی مغفرتِ تامہ فرمائے، ان کی خدماتِ جلیلہ کو شرفِ قبولیت بخشے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور تمام پسماندگان و متعلقین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
✍️ ابوالحسنات قاسمی
25 اپریل 2026ء بروز ہفتہ
شورائی نظام کے تحت چلنے والی تبلیغی جماعت کا کل ہند مشاورتی اجتماع (جوڑ) 20، 21 اور 22 اپریل 2026ء بروز پیر، منگل اور بدھ مدنی مرکز جوگیشوری ویسٹ میں منعقد ہوا۔ اس تاریخ کا تعین قبل ازیں بنگلور میں 13، 14، 15 جنوری 2026ء کو ہونے والے اجتماع میں کیا گیا تھا۔
چونکہ بہت سے احباب نے ممبئی کا نام تو سن رکھا ہے مگر یہاں آنے اور قریب سے دیکھنے کا موقع نہیں ملا، اس لیے مناسب معلوم ہوتا ہے کہ شہر کا مختصر تعارف پیش کردیا جائے تاکہ اس کی جغرافیائی اور معاشی اہمیت واضح ہو سکے۔
ممبئی کا تعارف: ممبئی، جسے پہلے بمبئی کہا جاتا تھا، ریاست مہاراشٹر کا دارالحکومت اور آبادی کے لحاظ سے بھارت کا سب سے بڑا شہر ہے۔ یہ مغربی ساحل پر واقع ایک قدرتی گہری بندرگاہ کا حامل ہے، جہاں سے ملک کی بڑی بحری تجارت انجام پاتی ہے۔ ممبئی کو بھارت کا معاشی مرکز بھی کہا جاتا ہے اور یہ دنیا کے نمایاں شہروں میں شمار ہوتا ہے۔
تاریخی طور پر یہ شہر سات جزیروں پر مشتمل تھا، جنہیں بعد میں یکجا کیا گیا۔ آج یہ شہر اپنی ثقافتی رنگا رنگی، معاشی سرگرمیوں اور فلمی صنعت (بالی ووڈ) کے سبب "عروس البلاد" یعنی خوابوں کا شہر کہلاتا ہے۔ اس کے مضافات، جیسے نوی ممبئی اور تھانے، اسے دنیا کے بڑے شہری علاقوں میں شامل کرتے ہیں۔
مدنی مرکز کا تعارف: مدنی مرکز مسجد جوگیشوری ویسٹ میں واقع ایک معروف دینی و اصلاحی مرکز ہے، جو شاستری نگر میں ایس وی روڈ کے قریب واقع ہونے کی وجہ سے آسانی سے قابلِ رسائی ہے۔ یہاں پانچ وقت کی نمازوں کے علاوہ جمعہ اور دیگر مواقع پر خصوصی اجتماعات منعقد ہوتے ہیں۔ یہ مسجد نہ صرف عبادت بلکہ دینی تعلیم، اصلاحی بیانات اور سماجی سرگرمیوں کا بھی اہم مرکز ہے، جہاں نظم و نسق اور سہولتوں کا عمدہ انتظام موجود ہے، حتیٰ کہ معذور افراد کے لیے بھی مناسب سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
سفر اور شرکت: مشرقی اترپردیش کے گیارہ اضلاع: گورکھپور، مہراج گنج، بستی، سدھارتھ نگر، سنت کبیر نگر، دیوریا، کشی نگر، پڈرونا، بہرائچ، سراوستی اور گونڈہ۔ سے چند فعال داعی (سرگرم کارکن بطور نمائندہ) اس جوڑ میں شرکت کرنے کے لئے روانہ ہوئے۔ ان میں دیوریا سے حضرت مولانا عبدالباری صاحب، بستی سے مولانا محفوظ الرحمن صاحب، اور گورکھپور سے حاجی عبد الرحمن (اسونجی) اور راقم السطور (ابوالحسنات قاسمی) شامل تھے۔
راقم پہلے ہی اپریل کے آغاز میں ممبئی پہنچ چکا تھا، جبکہ دیگر احباب 19 اپریل کی شب ایک بجے لوکمانیہ تلک ٹرمینس پر پہنچے، جہاں مرکز کی جانب سے مقرر رضاکاروں نے ان کا استقبال کیا اور انہیں مرکز تک پہنچایا۔
20 اپریل بروز پیر راقم بھی مدنی مرکز پہنچ کر احباب کے ساتھ شامل ہوگیا۔ قیام کے لیے پانچویں منزل پر کمرہ نمبر 502 فراہم کیا گیا، جو دراصل گیارہویں جماعت (XI سائنس A) کی درسگاہ تھی۔
20 اپریل: اہم سرگرمیاں۔
بیانات: ظہر و عصر کے بعد مختلف صوبوں کی کارگزاری پیش کی گئی۔ اترپردیش کی رپورٹ علی گڑھ سے آئے ہوئے جناب ضیاء صاحب نے پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ صوبہ کے صرف 26 اضلاع میں کام ہو رہا ہے جبکہ دیگر میں مزید محنت کی ضرورت ہے۔
مغرب کے بعد مولانا فرید صاحب (گودھرا) اور حافظ فاروق صاحب کے بیانات ہوئے، جن میں حجاج، معذورین اور دور دراز علاقوں میں دعوتی کام کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ اس کے بعد مولانا ظہیر الحسن صاحب نے بالخصوص عصری تعلیم گاہوں (اسکول و کالج) کے طلبہ میں دعوتی محنت کی ضرورت پر زور دیا۔
عشاء کے بعد گورکھپور سے آئے ہوئے احباب کی ضیافت کا انتظام (یونیورسل ٹاور، ویشالی) جوگیشوری میں مقیم راقم السطور کے دیرینہ رفیق جناب مشتاق مرزا صاحب کے یہاں تھا، جہاں نہایت پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا اور سبھی نے خوش دلی سے شرکت کی۔
21 اپریل: اہم سرگرمیاں
فجر کے بعد حضرت مولانا ابراہیم صاحب دیولہ کا مؤثر بیان ہوا، جس میں دعوت کی ضرورت، اہمیت اور طریقۂ کار کو اجاگر کیا۔
مرکز المعارف، ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر ممبئی کا دورہ: بیان سے فراغت کے بعد مولانا عبدالباری صاحب اور الحاج عبد الرحمٰن صاحب مرکز المعارف ممبئی کے دورہ کی غرض سے تشریف لائے۔ راقم السطور پہلے ہی وہاں قیام پذیر تھا۔ اس وقت طلبہ کا درس جاری تھا۔ سب سے پہلے مرکز کے قدیم استاذ مولانا محمد اسلم قاسمی صاحب نے مہمانوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا، مرکز کے احوال و کوائف سے آگاہ کیا، اور پھر دارالاقامہ کا معائنہ کرایا۔ اس کے بعد طلبہ کے درمیان مہمانوں کا تعارف پیش کیا گیا۔
تعارف کے بعد مولانا عبدالباری صاحب مدظلہ العالی نے مرکز المعارف کے بانی، حضرت مولانا بدرالدین اجمل صاحب مدظلہ الاقدس کی دینی و علمی خدمات پر روشنی ڈالی، نیز سنہ 1981ء میں مدنی مسجد دیوبند میں اعتکاف کے دوران پیش آنے والا ایک واقعہ بھی نہایت دلنشین انداز میں بیان فرمایا۔ اس کے ساتھ ہی چند قیمتی اور ناصحانہ کلمات سے حاضرین کو مستفید فرمایا۔
بعد ازاں دفتر کا بھی معائنہ کرایا گیا۔ اس طرح تقریباً ایک گھنٹے کے مختصر مگر بابرکت وقت میں مہمانانِ گرامی نے مرکز المعارف کے بارے میں نہایت اچھا تاثر حاصل کیا، اور پھر مدنی مرکز کے لیے روانہ ہوگئے۔
عصر کے بعد علماء کا خصوصی اجتماع ہوا، جس میں مدارس کو دعوتی کام سے جوڑنے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔ اس میں یہ طے پایا کہ ہر ضلع کے ذمہ دار علماء، بڑے مدارس کا دورہ کرکے طلبہ و اساتذہ میں دعوت کی اہمیت اجاگر کریں۔
مغرب کے بعد جماعتوں کی روانگی کے رخ (علاقوں کی ضرورت کے مطابق) طے کرنے پر گفتگو ہوئی۔
22 اپریل: اختتامی نشست
فجر کے بعد مولانا اسماعیل صاحب (گودھرا) کا بیان ہوا۔ اس کے بعد صبح 10 بجے سے مولانا احمد لاٹ صاحب کا اختتامی خطاب ہوا۔
کارِ نبوت کی وراثت، دعوتِ دین کی ذمہ داری اور ہماری فکر: اکابرینِ امت کے ایمان افروز بیانات کا حاصل یہ تھا کہ تبلیغ و دعوت کا یہ عظیم کام درحقیقت کارِ نبوت ہے، اور جب تک اسے نہجِ نبوی پر انجام نہیں دیا جائے گا، اس میں حقیقی برکت اور اثر پیدا نہیں ہوگا۔ انبیاءِ کرام علیہم السلام نے جس اخلاص، حکمت، صبر اور خیر خواہی کے ساتھ انسانیت تک دینِ حق کا پیغام پہنچایا، اسی طرز کو اپنانا ہی کامیابی کی اصل کنجی ہے۔
اللّٰہ تعالیٰ قرآنِ کریم میں ارشاد فرماتے ہیں: "اُدْعُ اِلٰی سَبِیْلِ رَبِّکَ بِالْحِکْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ۔" اپنے رب کے راستے کی طرف حکمت اور عمدہ نصیحت کے ساتھ بلاؤ۔
یہ آیت ہمیں دعوت کے اصول سکھاتی ہے کہ دعوت نہ سختی سے ہو، نہ جبر سے، بلکہ حکمت، نرمی اور خیر خواہی کے جذبے کے ساتھ ہو۔ یہی وہ اسلوب ہے جس سے دل جیتے جاتے ہیں اور زندگیوں میں انقلاب آتا ہے۔
اسی طرح رسولِ اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا: "بَلِّغُوا عَنِّي وَلَوْ آيَةً۔" میری طرف سے پہنچا دو، چاہے ایک آیت ہی کیوں نہ ہو۔ یہ حدیث ہر کلمہ گو کو اس بات کی طرف متوجہ کرتی ہے کہ دعوت کا کام صرف علماء تک محدود نہیں، بلکہ ہر مسلمان اپنی استطاعت کے مطابق اس ذمہ داری کا حصہ دار ہے۔
اکابرین نے اس بات پر خاص زور دیا کہ دعوت کا دائرہ محدود نہ رہے، بلکہ شہر در شہر، گاؤں در گاؤں، اور گھر گھر تک دین کی روشنی پہنچے، یہاں تک کہ ہر فرد تک کلمۂ حق کا پیغام پہنچ جائے اور ہر ایمان والا عملاً دین پر چلنے والا بن جائے۔ یہ محض ایک خواہش نہیں بلکہ ایک مستقل فکر اور عملی جد و جہد کا تقاضا کرتی ہے۔
اس سلسلے میں مدارس، علماء اور طلبہ کا کردار نہایت اہم ہے۔ جب علماء اور عوام کے درمیان مضبوط ربط قائم ہوگا، تبھی دین کی اشاعت آسان ہوگی۔ علماء کی رہنمائی اور عوام کی عملی شرکت، دونوں مل کر اس عظیم مشن کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ اسی لیے ضروری ہے کہ مدارس کے ماحول میں بھی دعوتی فکر کو زندہ کیا جائے اور طلبہ کو اس محنت سے جوڑا جائے۔
مزید برآں، اس راستے میں قربانی ناگزیر ہے۔ تاریخِ انبیاء اور سلف صالحین کی زندگیاں اس بات کی شاہد ہیں کہ دین کی اشاعت ہمیشہ قربانیوں کے سائے میں پروان چڑھی ہے۔ وقت، مال، راحت اور خواہشات سب کچھ دین کی خاطر قربان کرنے کا جذبہ پیدا کرنا ہوگا۔
رسول اللّٰہ ﷺ کا ارشاد ہے: "مَنْ دَلَّ عَلیٰ خَيْرٍ فَلَهٗ مِثْلُ أَجْرِ فَاعِلِهِ۔"
جو کسی نیکی کی طرف رہنمائی کرے، اسے کرنے والے کے برابر اجر ملتا ہے۔
یہ بشارت اس محنت کی عظمت کو واضح کرتی ہے کہ دعوت دینے والا خود بھی اجر پاتا ہے اور دوسروں کی نیکیوں میں بھی شریک ہو جاتا ہے۔
خلاصہ یہ کہ دعوت و تبلیغ صرف ایک کام نہیں بلکہ ایک ہمہ گیر ذمہ داری ہے، جس کا مقصد انسان کو اس کے رب سے جوڑنا اور زندگی کو شریعت کے سانچے میں ڈھالنا ہے۔ جب ہم اس کام کو اخلاص، سنت کی پیروی اور اجتماعی فکر کے ساتھ انجام دیں گے، تو یقیناً اللّٰہ تعالیٰ اس میں برکتیں نازل فرمائے گا اور دین کی روشنی ہر گوشے تک پہنچے گی۔
دعاء: بوقت 11:13 پر حضرت مولانا ابراہیم صاحب دیولہ کی رقت آمیز دعاء ہوئی، جس سے قبل دعا کی اہمیت اور طریقہ پر مختصر بیان کیا گیا۔ اس طرح 11:26 پر یہ مشاورتی اجتماع اختتام پذیر ہوا۔
اگلا کل ہند مشورہ 25، 26 اور 27 جولائی 2026ء کو حیدرآباد میں منعقد ہوگا، ان شاء اللّٰہ تعالیٰ۔
ہنگامۂ سفر میں اخلاص و ضیافت کی دلنشیں جھلکیاں: چوں کہ ماہِ اپریل میں عصری تعلیم گاہوں میں عموماً سالانہ تعطیلات ہو جاتی ہیں، اور اسی مناسبت سے ممبئی میں حصولِ معاش کی غرض سے آئے ہوئے افراد اپنے اپنے وطن شادی بیاہ کی تقریبات اور امورِ زراعت کے سلسلے میں روانہ ہوتے ہیں، اس لیے ریلوے کا ٹکٹ حاصل کرنا گویا جوئے شیر لانے کے مترادف ہو جاتا ہے، اور فضائی سفر کی ٹکٹوں کے نرخ بھی آسمان سے باتیں کرنے لگتے ہیں۔ غرض انہی اسباب کے پیشِ نظر مشورہ میں شریک بہت سے احباب کو ایک دو روز کی تاخیر سے ٹکٹ میسر آئے، جن میں گورکھپور سے تشریف لانے والے رفقا بھی شامل تھے۔
چنانچہ اگرچہ مدنی مرکز میں 23 تاریخ کی دوپہر تک قیام و طعام کا باقاعدہ اعلان اور معقول انتظام موجود تھا،
تاہم گورکھپور سے تشریف لائے ہوئے ان معزز رفقاء کے اعزاز میں 22 اپریل کی شب نہایت اہتمام، خلوص اور فراخ دلی کے ساتھ ایک پُرتکلف و باوقار عشائیہ منعقد کیا گیا۔ یہ پُر وقار ضیافت (باندرہ پلاٹ، جوگیشوری ایسٹ) میں مقیم جناب الحاج عبد الرحمٰن صاحب کے برادرِ نسبتی، جناب محمد عارف صاحب کے دولت کدہ پر سجائی گئی، جہاں مہمان نوازی، محبت اور اخلاص کا ایسا دلنشیں منظر دیکھنے میں آیا کہ حاضرین کے قلوب فرحت و مسرت سے لبریز اور جذبۂ تشکر سے معمور ہو گئے۔ اللّٰہ تعالیٰ میزبانِ محترم کو جزائے خیرِ کثیر سے نوازے اور ان کے اس حسنِ سلوک کو شرفِ قبول عطا فرمائے۔
اسی طرح 23 اپریل کے ظہرانہ کا بابرکت انتظام راقم السطور کے دیرینہ رفیق جناب مقیم احمد شیخ صاحب نے اپنے دولت کدہ (کل مہر بلڈنگ، پاٹلی پترا نگر، جوگیشوری ویسٹ) پر فرمایا، جہاں انہوں نے دین کی راہ میں نکلے ہوئے ان داعیانِ حق کی ضیافت میں کشادہ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دل کھول کر خرچ کیا۔ اللّٰہ تعالیٰ اپنے خزائنِ غیب سے انہیں بہترین اجر و ثواب سے نوازے۔
یہ سفر نہ صرف دعوتی اعتبار سے مفید رہا بلکہ باہمی تعارف، تجربات کے تبادلے اور آئندہ کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بھی نہایت اہم ثابت ہوا۔
🖋️ ابوالحسنات قاسمی
ज़िंदगी में हर इंसान कभी न कभी ज़ख़्म खाता है। कभी किसी के लफ़्ज़ दिल को चीर देते हैं, कभी किसी का रवैया अंदर तक तोड़ देता है, और कभी किसी का धोखा ऐसी चुभन छोड़ जाता है जो आसानी से मिटती नहीं। ऐसे में इंसान अक्सर उन तकलीफ़ों को दिल में संभाल कर रखता है, यह सोचकर कि "मैं सही हूँ, और सामने वाला ग़लत।"
लेकिन हक़ीक़त इससे कहीं गहरी है
जब हम किसी को माफ़ नहीं करते, तो हम दूसरे को नहीं, बल्कि खुद अपने दिल को क़ैद कर लेते हैं।
इस्लाम में माफ़ी को सिर्फ़ एक अच्छा गुण नहीं, बल्कि एक रूहानी ताक़त माना गया है। क़ुरआन हमें सिखाता है:
وَالْكَاظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ ۗ وَاللّٰهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ( आल इम्रान: 134)
और जो लोग ग़ुस्से को पी जाते हैं और लोगों को माफ़ कर देते हैं, और अल्लाह ऐसे नेक लोगों से मोहब्बत करता है।
और एक जगह अल्लाह तआला फ़रमाते हैं:
وَلْيَعْفُوا وَلْيَصْفَحُوا ۗ أَلَا تُحِبُّونَ أَنْ يَغْفِرَ اللّٰهُ لَكُمْ ( अन्नूर: 22)
माफ़ कर दो और दरगुज़र करो। क्या तुम यह पसंद नहीं करते कि अल्लाह तुम्हें माफ़ कर दे?
नबी ﷺ ने भी माफ़ी और रहमदिल होने की अहमियत को बड़े प्यारे अंदाज़ में ब्यान किया है:
الرَّاحِمُونَ يَرْحَمُهُمُ الرَّحْمٰنُ، ارْحَمُوا مَنْ فِي الْأَرْضِ يَرْحَمْكُمْ مَنْ فِي السَّمَاءِ. (तिर्मिज़ी)
हिंदी अनुवाद: जो लोग रहम करते हैं, उन पर रहमान (अल्लाह) रहम करता है। तुम ज़मीन वालों पर रहम करो, आसमान वाला तुम पर रहम करेगा।
एक और हदीस में माफ़ी की असली ताक़त यूँ ब्यान की गई:
وَمَا زَادَ اللّٰهُ عَبْدًا بِعَفْوٍ إِلَّا عِزًّا.(सही मुस्लिम)
हिंदी अनुवाद: अल्लाह किसी बंदे को माफ़ करने (छमा करने) की वजह से केवल इज़्ज़त और बढ़ाता ही है।
माफ़ करना आसान नहीं होता। दिल बार-बार उसी दर्द को दोहराता है, और इंसान सोचता है कि जिसने उसे चोट पहुँचाई, वह माफ़ी के लायक नहीं। लेकिन माफ़ी का मतलब यह नहीं कि हम ज़ुल्म को सही मान लें या सब कुछ भूल जाऐं।
बल्कि माफ़ी का असली मतलब है "अपने दिल को उस बोझ से आज़ाद कर देना जो हमें अंदर ही अंदर तोड़ रहा होता है।"
जब इंसान माफ़ करता है, तो वह अपने दिल में सुकून के लिए जगह बनाता है। यह दरअसल खुद पर किया गया सबसे बड़ा एहसान होता है। क्योंकि नफ़रत और ग़ुस्सा इंसान को अंदर से खोखला कर देते हैं, जबकि माफ़ी उसे मज़बूत बनाती है।
आज के दौर में, जहां रिश्ते छोटी-छोटी बातों पर टूट जाते हैं और दूरियां बढ़ती जाती हैं, वहां माफ़ी की अहमियत और भी बढ़ जाती है। हर इंसान से ग़लती होती है—जैसे हम अपनी ग़लतियों पर माफ़ी चाहते हैं، वैसे ही हमें दूसरों को भी माफ़ करना सीखना चाहिए।
आख़िर बात इतनी सी है।
माफ़ करना सामने वाले को आज़ाद करना नहीं, बल्कि खुद को आज़ाद करना है।
क्योंकि जब दिल हल्का होता है, तभी इंसान असली सुकून महसूस करता है।
अबुल हसनात क़ासमी 🖋️
مَا كُلُّ ما يَتَمَنّى المَرءُ يُدرِكُهُ
تَجرِي الرّياحُ بِما لا تَشْتَهِي السُّـفُنُ
(المتنبی)
🏵️ انسانی زندگی ہمیشہ یکساں کیفیت پر قائم نہیں رہتی۔ کبھی حالات موافق ہوتے ہیں اور ہر شے ہماری خواہش کے مطابق چلتی ہے، اور کبھی زمانہ ایسے پیچیدہ موڑ پر لا کھڑا کرتا ہے جہاں ہر سمت تاریکی ہی تاریکی محسوس ہوتی ہے۔ ایسے لمحوں میں نہ کوئی راستہ واضح دکھائی دیتا ہے اور نہ کوئی سہارا نظر آتا ہے۔ دل مضطرب ہو جاتا ہے، ذہن پریشان اور انسان اپنے ہی سوالات کے گرداب میں الجھ کر رہ جاتا ہے کہ اب کیا ہوگا؟
مگر عین انہی نازک اور کٹھن لمحات میں قرآنِ مجید کی درج ذیل آیت مؤمن کے دل کو سنبھالتی ہے، اسے گرنے سے بچاتی ہے اور اس کے باطن میں امید کی ایک شمع روشن کر دیتی ہے "وَمَن يَتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ فَهُوَ حَسْبُهُ۔" (الطلاق: 3)
ترجمہ: اور جو شخص اللّٰہ پر بھروسا کرے تو وہ اس کے لیے کافی ہو جاتا ہے۔
🟠 توکّل کی حقیقت:
یہ آیت محض تلاوت کے لیے نہیں، بلکہ فہم و عمل کے لیے ہے۔ توکّل دراصل ایک قلبی کیفیت ہے، ایک ایسا یقین جو انسان کے باطن میں اتر کر اسے مضبوط کر دیتا ہے۔ اس کا مفہوم ہرگز یہ نہیں کہ انسان اسباب و کوشش کو ترک کر دے، بلکہ اس کا صحیح مطلب یہ ہے کہ بندہ اپنی استطاعت بھر کوشش کرے، تمام تدابیر اختیار کرے، مگر انجام کو اللّٰہ کے سپرد کر دے۔
اسی حقیقت کو نبی کریم ﷺ نے نہایت بلیغ انداز میں ارشاد فرمایا: "لَوْ أَنَّكُمْ تَتَوَكَّلُونَ عَلَى اللّٰهِ حَقَّ تَوَكُّلِهِ لَرُزِقْتُمْ كَمَا يُرْزَقُ الطَّيْرُ، تَغْدُو خِمَاصًا وَتَرُوحُ بِطَانًا."
(سنن الترمذی)
ترجمہ: اگر تم اللّٰہ پر ایسا توکّل کرو جیسا کہ اس پر توکّل کرنے کا حق ہے، تو تمہیں اسی طرح رزق دیا جائے جیسے پرندوں کو دیا جاتا ہے، وہ صبح خالی پیٹ نکلتے ہیں اور شام کو سیر ہو کر لوٹتے ہیں۔
🕳️ یہ حدیث واضح کرتی ہے کہ پرندے گھونسلے میں بیٹھے نہیں رہتے بلکہ رزق کی تلاش میں نکلتے ہیں، پھر اللّٰہ ان کے لیے اسباب پیدا فرماتا ہے۔
🟢 اللّٰہ کی مدد کا انداز:
اکثر انسان یہ گمان کرتا ہے کہ اللّٰہ کی مدد کسی غیر معمولی معجزے کی صورت میں ظاہر ہوگی، حالانکہ اس کی نصرت کا طریقہ نہایت لطیف اور حکیمانہ ہوتا ہے۔ وہ براہِ راست آکر ہاتھ نہیں تھامتا، بلکہ کسی کے دل میں ہمدردی ڈال دیتا ہے، کسی اجنبی کو مددگار بنا دیتا ہے، یا ایسے راستے کھول دیتا ہے جن کا تصور بھی ممکن نہیں ہوتا۔
قرآنِ مجید اس حقیقت کو یوں بیان کرتا ہے: وَمَن يَتَّقِ اللّٰهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا * وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ۔ (الطلاق: 2-3)
ترجمہ: اور جو اللّٰہ سے ڈرتا ہے، اللّٰہ اس کے لیے نکلنے کا راستہ پیدا فرما دیتا ہے، اور اسے وہاں سے رزق دیتا ہے جہاں سے اسے گمان بھی نہیں ہوتا۔
اسی لئے ہر اس فردِ بشر کو جو کہ صاحبِ حیثیت و استطاعت ہے ہر وقت حاجت مندوں کی امداد و اعانت کے جذبہ سے سرشار رہنا چاہئے۔
دل بدست آور کہ حج اکبر است
از ہزاراں کعبہ یک دل بہتر است (رومی)
🔵 آزمائش اور مومن کا کردار:
مشکل وقت دراصل انسان کے ایمان اور یقین کی کسوٹی ہوتا ہے۔ یہی وہ مرحلہ ہے جہاں یہ دیکھا جاتا ہے کہ بندہ حالات کے آگے جھک جاتا ہے یا اپنے رب پر اعتماد قائم رکھتا ہے۔
رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا: "عَجَباً لأمْرِ الْمُؤْمِنِ إِنَّ أَمْرَهُ كُلَّهُ لَهُ خَيْرٌ، وَلَيْسَ ذَلِكَ لأِحَدٍ إِلاَّ للْمُؤْمِن: إِنْ أَصَابَتْهُ سَرَّاءُ شَكَرَ فَكَانَ خَيْراً لَهُ، وَإِنْ أَصَابَتْهُ ضَرَّاءُ صَبَرَ فَكَانَ خيْراً لَهُ." (صحیح مسلم)
ترجمہ: مومن کا معاملہ بڑا عجیب ہے، اس کے ہر حال میں خیر ہی خیر ہے؛ اگر اسے خوشی ملے تو شکر کرتا ہے اور اگر تکلیف پہنچے تو صبر کرتا ہے، اور یہ دونوں ہی اس کے لیے بہتر ہیں۔
🟣 یہی وہ یقین ہے جو انسان کو ٹوٹنے نہیں دیتا۔ وہ جانتا ہے کہ اگر آج تاریکی ہے تو کل روشنی بھی ہوگی، اور اس کا رب اسے ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گا۔
🟤 یقین:
اندھیرے سے روشنی تک۔
زندگی میں بعض دفعہ ایسے لمحات آتے ہیں جب سب کچھ ختم ہوتا ہوا محسوس ہوتا ہے، لیکن حقیقت میں وہی لمحے ایک نئی ابتداء کا پیش خیمہ ہوتے ہیں۔ فرق صرف یقین کا ہوتا ہے۔ اگر یقین کمزور ہو تو انسان بکھر جاتا ہے، اور اگر یقین مضبوط ہو تو وہ ہر بار سنبھل کر پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ اٹھ کھڑا ہوتا ہے۔
🌸 خلاصۂ کلام:
اصل حقیقت یہی ہے کہ انسان کو اپنے حالات سے زیادہ اپنے رب پر بھروسا رکھنا چاہیے۔ کیونکہ حالات بدلتے رہتے ہیں، مگر اللّٰہ کی رحمت کبھی ختم نہیں ہوتی، جب بندہ دل کی گہرائی سے یہ مان لیتا ہے کہ اللّٰہ اس کے لیے کافی ہے، تو پھر اسے کسی اور سہارے کی حاجت باقی نہیں رہتی۔ یہی یقین اسے تاریکیوں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جاتا ہے، اور یہی توکّل اسے زندگی کے ہر کٹھن مرحلے میں ثابت قدم رکھتا ہے۔
🖋️ ابوالحسنات قاسمی