Stories by Maryamishtiaq on Medium
ہر طرف افراتفری کا ماحول تھا، کچھ فوجی جام شہادت نوش کرنے کیلئے تیار تھے تے تو کچھ دشمن کو ہراکر ستارہ جرات لینے کے لئےـ وہی میجرغازی ابراہیم بھی اپنے وطن کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار تھاـ
دشمن کے سامنے سینہ تانے بغیر کسی خوف کے آگے بڑھ رہا تھا تھا اور سامنے آنے والے ہندوستانی فوجی اس کے نشانے میں تھے ـ وہ اپنے ماضی کو پیچھے چھوڑ کر اپنے مستقبل کو پاک بنا رہا تھا- مگر کیا وہ پاک ہوسکے گا؟
اسے لگا کہ ابھی یہ امتحان جسے ہم زندگی کہتے ہیں اور جس کے جال میں پھنسے رہتے ہیں، پورا ہونے جارہا ہے ـ اسے سفید کفن کے بجائے سبز ہلالی پرچم میں لپیٹ کر دفنایا جائے گا اور وہ اپنے وطن کا فخر بنے گا، مگر اسے ابھی یہ معلوم نہیں تھا کہ وہییں اسی میدان جنگ میں وہ اپنے سب سے بڑے امتحان کا سامنا کرنے جا رہا ہے ـ کیا ہم اُسے امتحان کہ سکتے ہیں؟ اسکا فیصلہ آپ خود کر لینا۔
وہ اس بات سے بے خبر تھا کہ خونی رشتوں میں اختلاف کا وہ لمحہ ایک بار پھر اسے وہیں پر لا کر کھڑا کرنے والا ہے جہاں سے اس نے یہ لمبا سفر شروع کیا تھا ـ
وہ اندھا دھند گولیاں چلا رہا تھا اور شہادت کے جذبے نے اسے گھیر رکھا تھا ـ انھیں گولیوں میں سے ایک اس کا امتحان بن گئی ـ گولی چلا کر جب اس نے نظر اٹھا کے دیکھا تو اپنا عکس اپنے سامنے پایا ـ لیکن نہیں، وہ اس کا عقص نہیں تھا، وہ ہندوستانی فوج کی وردی میں ملبوس تھا۔ مگر وہ چہرہ؟ وہ چہرہ اُسی کا تھا، جیسے کسی نے آئینہ سامنے رکھ دیا ہو۔ گوری رنگت، بھوری آنکھیں، گول چہرہ، اور ماتھے پہ گرتے سلکی بال۔ اور اُسکے لیے آئینہ ثابت ہونے والا تو صرف ایک ہی شخص تھا۔ بدر ابراہیم!
"سر، آپ ٹھیک ہیں؟"غازی کے سفید پڑھتے چہرے کو دیکھ کر اس کے ساتھی کیپٹن سفیر نے قریب آکر کر سوال کیا مگر اسے کچھ سنائی نہ دیا، ساری آوازیں بند ہو گئی تھیں، تمام احساسات مر گئے تھے ـ
وہ آہستہ آہستہ قدم اٹھاتا آگے بڑھا، اس وقت سفیر کی آوازیں کوئی معنی نہیں رکھتی تھیں، اس وقت اسے کوئی پرواہ نہیں تھی تھی کہ اسے گولی لگ سکتی تھی یا اس کی تین سال کی بیٹی گھر میں اس کا انتظار کر رہی تھی اور بیوی جاے نماز پر بیٹھ کر اس کے صحیح سلامت واپس آنے کی دعائیں مانگ رہی تھی ـ اس وقت وہ شہادت کی خواہش کے ساتھ آگے نہیں بڑھ رہا تھا بلکہ سالوں بعد اپنے بھائی کو دیکھنے کے لئے اپنے قدم آگے بڑھا رہا تھا،اتنے سالوں بعد وہ اپنے بھائ کو دیکھنے جا رہا تھا، مگر کس حالت میں؟
" میں نے اپنے بھائی کو مار دیا" اس نے حیرانی سے کہا مگر اپنے ہی الفاظ پر یقین نہ آیاـ یقین کرتا بھی کیسے؟ یہ اس کا وہ بھائی تھا جس کی یاد میں اس نے کبھی کوئی دوست نہ بنایا، بٹوارے کے بعد 18 سال تصویروں سے باتیں کرنے میں گزار دیےـ دوست بنانے کی کوشش بہت کی مگر ہر شخص میں وہ بدر کو ڈھونڈتا پر کبھی اس جیسا کوئ مل نہ سکا ـ بچپن میں اس نے بہت دوست بنائے مگر بدر کی برابری کوئی نہ کرسکا ـ اُسے آج بھی یاد تھا کیسے وہ دونوں ہر کھیل میں ایک جیسے کپڑے پہن کر جاتے اور جو جس کھیل میں اچھا ہوتا، دوسرے کی باری بھی وہی کرتا، ایسے وہ دونوں کبھی کسی کھیل میں نہیں ہارے۔ اب اُسکا ایسا ساتھ دینے والا اور کون تھا؟
1947ء کی آزادی نے نا جانے کتنے ہی رشتوں کا قتل کیا، کتنی دوستیاں توڑی تھیں ـ کہتے ہیں انسان کے لئے خونی رشتے سب سے زیادہ اہم ہوتے ہیں مگر ملک کے ایک بٹوارے نے یہ ثابت کر دیا کیا کہ انسان کے لئے اس کی آزادی سب سے زیادہ معنی رکھتی ہے ـ
بدر کے زخمی بدن کے سامنے بےبسی سے بیٹھے غازی کو اپنا امرتسر میں گزارا ہوا ایک ایک لمحہ یاد آ رہا تھاـ اپنے والدین اور بھائ کے ساتھ گزارا ہوا وقت کسی فلم کی مانند اس کی نظروں کے سامنے چل پڑاـ 1965ء کی وہ جنگ اسے وقت میں 18 سال پیچھے لے گئی تھی جب وہ 14 سالہ غازی اپنے گھر والوں کو چھوڑ کر لاہور کے لیے روانہ ہونے جا رہا تھاـ
18 سال پہلے…
“کیا تمہارا پاکستان جانا اتنا ضروری ہے؟”
بدر آنکھوں میں آنسو لیے اپنے جڑواں بھائی کے سامنے آیا "تم ہمیں چھوڑ کر جا سکتے ہو؟ ابّو کا کیا ہوگا؟ میرا کیا ہو گا؟ آج تک ہر کام ہم دونوں نے ساتھ کیا ہے غازی، کبھی ایک دوسرے کے بغیر پانی تک نہیں پیا، اور اب تم جا رہے ہو؟"
اس کی آواز بھاری تھی، بولنا مشکل تھا مگر وہ بولتا گیا جبکہ غازی چپ چاپ سامان سمیٹتا رہا۔ اس کے ذہن میں بھی یہی باتیں تھیں جو بدر بول رہا تھا مگر اس میں بولنے کی ہمت نہیں تھی۔ بولتا بھی کیسے؟ دور جانے کا فیصلہ اس کا اپنا ہی تو تھا۔
بدر ٹھیک کہہ رہا تھا۔ اُن دونوں نے کوئی کام ایک دوسرے کے بغیر نہیں کیا۔ ہمیشہ سے یہی ہوتا رہا ہے۔ غازی کا دماغ ہوتا اور بدر کی زبان۔ اور کبھی بدر کا دماغ تو اس کی زبان۔ وہ دونوں ایک دوسرے کو سمجھتے تھے، بغیر کچھ بولے اشاروں سے بات کر لیتے تھے۔ ایک جیسا سوچتے اور ایک ہی جیسے کام کرتے۔ یہ پہلی بار ہو رہا تھا کہ غازی کے کسی فیصلے میں بدر اس کے ساتھ نہیں تھا۔
"تم سن رہے ہو غازی؟ تم لاہور میں رہو گے کیسے یہ بتاؤ! آج تک امرتسر سے باہر قدم تک نہیں رکھا ہم نے اکیلے اور تم ایک پرائے ملک میں۔۔۔ "
“وہ پرایا ملک نہیں ہے!”
غازی غرایا تو بدر چپ ہوگیا ، جیسے سانپ سونگھ گیا ہو۔
"وہ پاکستان ہے، ہماری آزادی کے لیے بنا ہے، وہ ہمارا اپنا ملک ہے نہ کہ یہ ہندوستان جس میں ہم عید کی قربانی بھی نہیں کر سکتے۔"
اس نے گہری سانس لی۔
"یہ، یہ ہندوستان ہمارا ملک نہیں ہے پتا نہیں کیوں تم لوگ یہاں رہنا چاہتے ہو۔ "
وہ تھوڑی دیر بدر کو گھورتا رہا کہ شاید، شاید وہ بھی ساتھ چلنے کو راضی ہو جائے اور پھر ابا بھی جانے پر مجبور ہو جائیں گے، اپنے دونوں بیٹوں کو وہ صرف ایک ضد کی وجہ سے نہیں کھو سکتے تھے۔
دوسری طرف بدر نے بھی ایک لمحے کے لئے سوچا کہ وہ اپنے بھائی کے ساتھ یہ سفر طے کرے ،آخر کتنے سال اس کے خاندان نے پاکستان کے لیے جدوجہد کی، آزادی کیلئے قربانیاں دیں، اس کے خاندان کی عورتوں نے راتوں کو اٹھ کر تہجد میں آزادی کی دعائیں مانگیں۔ اور جب وہ دن آگیا ہے تو وہ لوگ پاکستان جائیں گے ہی نہیں؟
ان کے ساتھ پیش آنے والے ایک حادثے نے انہیں یادوں کی زنجیروں میں قید کر دیا اور صرف غازی ہی تھا جو وہ زنجیرتوڑ سکا۔
بدر نے یہ خیال اپنے ذہن سے جھٹک دیا کیونکہ وہ ابّو کو یہاں اکیلا نہیں چھوڑ سکتا تھا۔ ابّو کا تو بہانہ تھا، دراصل وہ خود بھی انہیں زنجیروں میں قید تھا اور اس گھر کو چھوڑنے کی ہمت نہیں کر پا رہا تھا۔
غازی اب دوبارہ سے سمان سمیٹنے میں مصروف ہوگیا تھا مگر بدر نے ابھی ہار نہیں مانی۔ اسے اپنے بھائی کو روکنے کی ایک اور کوشش کرنی تھی تھی۔
"تمہیں پتا ہے نا ابّو کیا کہتے ہیں؟"
بدر آہستہ سے بولا "اس گھر میں امی کی یادیں ہیں اس لیے وہ نہیں جانا چاہتے، ورنہ وہ بھی تو خوش ہیں کہ مسلمانوں کو اپنا وطن مل رہا ہے"
"اور کیا یادوں کی خاطر غلامی کرنا ٹھیک ہے؟ مجھے تم لوگوں کا نہیں پتا مگر مجھے اتنا پتا ہے کہ میں جہاں کہیں بھی چلا جاؤں امی مجھے ہمیشہ یاد رہیں گی۔ اور ہیں کون سی یادیں اس گھر میں، بدر؟ میں تو جب بھی یہاں امی کے بارے میں سوچتا ہوں تو صرف وہ دن یاد آتا ہے جب ان کی لاش اس پنکھے سے لٹک رہی تھی"غاذی کی آواز بھر آ ئ "کیونکہ اس ملک میں اپنے گھر کے اندر بھی ان کی عزت محفوظ نہیں تھی"
اس بات نے ان دونوں کے آنسوؤں کو بہنے پر مجبور کر دیا اور دونوں ایک دوسرے کے گلے لگ کر روئے۔
اب نہ بدر نے روکنے کی کوشش کی اور نہ ہی غازی نے اس کے اپنے ساتھ چلنے کی خواہش ظاہر کی۔
اُن کے ابّو دوسرے کمرے میں یہ ساری باتیں سن رہے تھے اور بے بسی سر پکڑ کر بیٹھے تھے۔ وہ جانا چاہتے تھے مگر اس گھر کو چھوڑنے کی ہمت نہیں کر پا رہے تھے۔ وہ آج بھی یہاں اپنی بیوی کو محسوس کر سکتے تھے، اس کی ہنسی سن سکتے تھے، اس کی آواز اکثر ان کے کانوں میں گونجا کرتی۔ وہ اس بات سے ڈرتے تھے کہ اگر انہوں نے یہ گھر چھوڑا تو یہ آوازیں بند ہو جائیں گی، اور آئندہ کبھی وہ سلمہ بیگم کو محسوس بھی نہیں کرپائیں گے۔
وہ غازی کو روکنا چاہتے تھے مگر یہ سوچ کر نہیں روکا کہ وہ یہاں ره کر کبھی خوش نھیں رہےگا ، بلکہ انگریزوں کی غلامی سے نکل کر ہندوؤں کا غلام بن جائیگا۔ مسلمان اقلیت میں ہوں گے تو یہی ظلم و ستم جاری رہےگا، اور خدا نخواستہ یہ ظلم بڑھ گئے تو؟
وہ خود کو کوستے رہے کہ یہ سب جانتے ہوئے بھی وہ خود کو اور بدر کو اس سب میں دھکیل رہے تھے مگر اپنے ماضی کو بھول کر آگے بڑھنے کی طاقت اُن میں نہیں تھی۔
جہاں تک غازی کی بات ہے تو وہ رکنے والا نہیں ۔ آخر آزادی کے پیچھے بھاگنے والے پرندے کے پر کاٹ کر اُسے کتنا ہی قید کر لیں، آخر اس نےموقع دیکھ کر اڑھ ہی جانا ہے۔
کہیں نا کہیں انہیں اپنے بیٹے کی ذہنیت پر فخر بھی تھا، غازی وہ انسان تھا جو انگریزوں کی غلامی کرکے بھی غلامانہ ذہنیت کا شکار نہیں ہواور اچھے بری کی پہنچان کرسکتا تھا۔ ایسے ہی باغی ہوتے ہیں جو تبدیلی لاتے ہیں، انقلاب کا باعث بنتے ہیں۔
"يا اللّٰہ! میں اپنے دل کے ٹکڑے کو تیرے بھروسے بھیج رہا ہوں وہاں، میرے اللّٰہ، اُس پر رحم کرنا اور اُسے بے سہارا مت چھوڑنا" اُن کی بھوری آنکھوں سے بےبسی کے آنسوؤں ٹپکنے لگے جو اُنکی داڑھی کو بھگاتے چلے گئے۔ دل ڈوبا جارہا تھا، صرف خدا کی ذات ہی تھی جس سے وہ مدد مانگ سکتے تھے، اور بیشک وہی کافی تھا ۔
اگلے ہی دن سب کچھ پیچھے چھوڑ کر غازی اپنے سفر پر روانہ ہوگیا۔ اس نے ابّو اور بدر کو اپنے ساتھ اسٹیشن تک آنے نا دیا کیونکہ ایسے وہ کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا تھا۔ اُسے اپنا یہ راستہ اور مشکل نہیں بنانا تھا ۔ اب اُسے آگے بڑھنا تھا، وہ پیچھے مڑھ کر مجسمہ بننے والوں میں سے نھیں تھا۔
بدر اور ابّو سے گلے مل کر جب وہ صحن میں آیا تو جانے سے پہلے اس نے ایک نظر گھر پر ڈالی، اُسے یاد آیا کہ کیسے صحن میں بیٹھے اخبار پڑھتے ابّو کے پاس امی چائے لا کر بیٹھیں اور سوال کیا "کیسا جارہا ہے آپ کا آزادی کا سفر؟ کچھ اُمید ہے يا نہیں؟" ابّو نے اخبار سے چہرہ اٹھا کر انہیں مسکرا کر دیکھا اور کہا "دیکھنا بہت جلد ہم اپنے الگ ملک میں ہونگے۔ وہاں ہمیں کوئ کچھ نھیں کہے گا" یہ کہتے ہوئے ابّو نے اخبار میز پر رکھا اور امی کی طرف متوجہ ہوئے "دیکھنا سلمہ، وہاں جا کر ہم ایک نیا گھر لیں گے، میں اپنا یہ ہوٹل بھی بیچ دونگا اور وہاں نئے سرے سے شروعات کرونگا، اس سے کافی بڑا اور شاندار! تم اللہ سے دعا کرنا کہ اس میں برکت ڈال دے تو غازی اور بدر کو اچھی تعلیم دیں گے، یہ دونوں بہت آگے جائیں گے انشاءاللہ"
"انشاءاللہ! اور مجھے کچھ نہیں دیں گے آپ؟" امی نے مذاق میں کہا "تمہیں میں مل گیا ہوں، اور تمہیں کیا چاہیے؟" ابّو نے بھی جواب میں مذاق ہی کیا تو امی زور سے ہنس دیں ۔
اُنکی ہنسی، غازی کو آج بھی وہ ہنسی یاد تھی ۔بہت ہی اونچا اور کھلکھلا کر ہنستی تھیں وہ، اسی لیے تو پورے گھر کی رونق تھیں ۔ اُنکے ساتھ اس گھر کی رونقیں بھی چلی گئیں۔
کیسے ایک حادثہ سب کچھ بدل دیتا ہے۔ انسان کی خواہشات، مقاصد، سب بدل جاتا ہے۔
موت صرف ایک انسان کی نھیں ہوتی، اس کے اپنے بھی اُسکے ساتھ مر جاتے ہیں۔ اور جو زندہ ہوتا ہے، وہ تو کوئی اور ہی ہوتا ہے۔
اسی سوچ کے ساتھ غازی نے قدم آگے بڑھا دیا اور اس گھر میں واپس کبھی نا آیا ۔
ابھی غازی کو گئے ہوئے تھوڑی ہی دیر ہوئی تھی کہ اُس کے گھر پر پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ "ابراہیم چچا!" اُنکے پڑوسی کے لڑکے نے هربری میں آواز دی "کیا ہوا بیٹا؟ خیریت ہے ؟" ابّو نے اٹھ کر آہستہ سے سوال کیا
"چچا، وہ غازی اسٹیشن پر ہوگا، وہاں مسافروں پر حملہ ہورہاہے، اُسے واپس لے آئیں چچا!"
اس خبر نے ابّو کے پیروں کے نیچے سے زمین کھینچ لی اور وہ ننگے پیر، دیوانوں کی طرح گھر سے نکل کر اسٹیشن کی طرف بھاگے ، انہیں کسی بھی حال میں غازی کو بچانا تھا۔
اسٹیشن کا منظر دردناک تھا۔ ہندو انتہاپسند ہرقسم کے ہتھیار لے کر پاکستان جانے والے مسافروں پر حملاور تھے۔ دوسری طرف مسلمان بھی پیچھے نہ رہے اور لا الہٰ الا اللہ کے نعرے لگاتے ہوئے جواباً حملے کر رہے تھے۔
ان انتہاپسندوں کی جنگ میں اگر کسی کا نقصان ہورہا تھا تو وہ تھی عام عوام کو چپ چاپ اپنی منزل پر پہنچنا چاہتی تھی اور کسی قسم کی جنگ میں شامل نہیں تھی۔
یہ وہ لوگ تھے جن کے پاس خود کو بچانے کے لیے دعا کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔ اس وقت وہاں کتنا خون بہا ، کتنی جانیں گئیں، کسی کو اندازہ بھی نھیں تھا۔ چند لوگوں نے اسٹیشن کو لال رنگ سے بھر دیا، یہ وہ لوگ تھے جو مذہب کی جنگ میں انسانیت کو بہت پیچھے چھوڑ آئے تھے۔
ابّو جیسے ہی وہاں پہنچے تو انہیں اپنے آپ کو بچانے کا خیال بھی نہ آیا بلکہ اپنے بیٹے کی تلاش میں دربدر پھرتے رہے۔
خدا کے کھیل ہیں کہ وہ آئے تو اپنے بیٹے کو بچانے تھے لیکن خود ہی اپنے کسی مسلمان بھائی کے چاقو کا نشانہ بن گئے ۔
ان کا حملہ آور ایک ہٹا کٹا لمبی مونچھوں والا آدمی تھا جس کی آنکہیں غصے سے لال تھیں اور اس کے چہرے سے صاف پتا چلتا تھا کہ اس نے قسم کھائی ہوئی ہے کہ وہ کسی بھی ہندو کو زندہ نہیں چھوڑے گا، مگر ہندو مسلمان کسی کے ماتھے پر تو نہیں لکھا؟ اس بھیڑ میں اس کے ہاتھوں کتنے مسلمان شہید ہوئے ہوں گے ہمیں نہیں معلوم، سوائے ایک کے۔ ابراہیم صاحب کی اس مسلمان کے ہاتھوں شہادت کے گواہ تو ہم سب ہیں، اور وہ تو اُن مسافروں میں بھی نہیں تھے، وہ تو صرف اپنے بیٹے کو ڈھونڈ رہے تھے۔
اور ان کا بیٹا؟ اسے تو خدا ٹھیک ان کی موت کے وقت ہی اُن کے سامنے لایا ۔ اپنے ابّو کو وہاں اس حالت میں پا کر اس کی معصوم چہرے پر رنج، غصہ، اور نا جانے کون کون سے تاثرات ایک ساتھ گزرے۔
وہ دوڑ کر اُنکے پاس آیا "ابّو یہ کیسے ہوگیا؟ آپ یہاں کیوں آئے ابّو؟" غازی رو رو کر سوال کرہا تھا اور ابّو اپنی آخری سانسیں لیتے ہوئے بولے "یہ جگہ ہمارے لئے نھیں ہے بیٹے، جاؤ پاکستان میں آزاد رہو" اور اسی کے ساتھ لا الہ الا اللہ کہ کر وہ اس دنیا سے رخصت ہوگئے ، اور جو شخص اپنے جسم کو بھی آزاد کرنے سے ڈر رہا تھا، وہ اپنی روح کو اس مٹی کے برتن سے آزاد کر گیا ۔
خدا کی کوئی خاص مہربانی تھی کے اس سب کے دوران غازی کو ایک زخم تک نہ لگا، ہاں اس کی روح کو کافی زخم لگے تھے، اور ابھی تو اور باقی تھے۔
غازی اپنے ابّو کی میت پر سر جھکائے بیٹھا ہوا تھا کہ اسے کسی کے چھونے کا احساس ہوا۔ اس نے سر اٹھا کر دیکھا تو اسے اپنا بھائی اپنے سامنے نظر آیا۔ "بدر اچھا ہوا تم آگئے" اس کے چہرے پر کتنے آنسو گرے تھے اُسے معلوم بھی نہیں تھا۔ بدر یقیناً اپنے ابّو کو ایسے گھر سے نکلتا دیکھ کر ان کے پیچھے آیا تھا۔ غازی کو اس کے کچھ بولنے کا انتظار تھا مگر جب وہ بولا تو اپنے اور غازی کے دل پر ایک اور زخم لگا گیا اور ماں باپ کی موت کے بعد یہ تیسرا زخم تھا جسے وہ دونوں کبھی نہیں بھر سکتے تھے "مجھے کبھی اپنی شکل مت دکھانا" اور بچھڑنے سے پہلے یہ بدر کے غازی کے لیے آخری الفاظ تھے۔
اس واقعے کہ 18 سال بعد آج وہ اپنے بھائی کو دوبارہ دیکھ رہا تھا مگر کیسے؟ میدانِ جنگ میں آخری سانسیں لیتے اور سینے میں غازی کی ہی بندوق سے چلی گولی دبائے؟
"سر، انھیں اپنے کیمپ لے جاتے ہیں، شاید وہ لوگ انھیں بچا سکین" کیپٹن سفیر نے اپنی تجویز پیش کی۔ غازی نے کچھ نہیں کہا، شاید وہ سننے اور بولنے کی کیفیت میں نہیں تھا۔
سفیر آگے بڑھ کر بدر کو سہارا دینے لگا جو کہ آس پاس کے لوگوں کے لیے یہ ایک انوکھی اور حیرت انگیز بات تھی۔ آخر کوئی دشمن کو سہارا کیوں دے گا؟
کیمپ پر پہنچتے ہی سفیر نے وہاں موجود ڈاکٹر کو ہدایت دی "انہیں بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں، پلیز!"، اور آنکھوں سے غازی کی طرف اشارہ کیا، باقی انکا چہرہ خود ہی بتا رہا تھا اسلئے زیادہ سوال جواب کی ضرورت پیش نہیں آئی "میں دیکھتا ہوں میں کیا کرسکتا ہوں، مگر اسکی حالت ٹھیک نہیں، غازی سر کو کہو کہ وہ ہر خبر کے لیے تیار رہیں" ڈاکٹر نے جواب دیا اور اپنا کام شروع کردیا، اور غازی؟ وہ گمسم سا ایک کونے میں بیٹھ گیا۔ سفیر نے کوشش کی کہ ڈاکٹر کا پیغام اُسے دے دے مگر ہمت نہیں ہوئی، کیا کہتا؟ "آپ کا بھائی آپ کی وجہ سے خطرے میں ہے" ؟
باہر سے کسی کی بحث کی آوازیں سنائی دیں تو سفیر نے جا کر دیکھا۔ وہاں دو ہندوستانی فوجی اپنی اپنی بندوق زمین پر رکھ کر ہاتھ اوپر کرکے دیکھا رہے تھے اور کیمپ میں داخلے کی اجازت چاہتی تھے، جو کہ پاکستانی جوان نہیں دے رہے تھے۔ سفیر کے پوچھنے پر اُن میں سے ایک، جو کہ قد میں کافی لمبا چوڑا تھا اور رنگت سانولی تھی، بولا "تم لوگ میجر بدر کو یہاں لائے ہو، ہم اُن کے پیچھے آئے ہیں یہاں۔ فکر مت کرو ہم اپنی بندوقیں یہاں چھوڑ جائیں گے، میں غازی کو جانتا ہوں اور باہر جو کچھ ہوا میں نے دیکھ لیا ہے اسلئے یہاں آیا ہوں"
اس پر سفیر نے اُن جوانوں کو اشارہ کیا کہ انہیں آنے دو۔ اور وعدے کہ مطابق وہ اسلحہ باہر ہی چھوڑ آئے۔
"غازی!" وہ فوجی اندر آتے ہی غازی کی طرف بڑھا۔ غازی نے اُسے گھورا، جیسے یاد کرنے کی کوشش کر رہا ہو کہ اسے کہاں دیکھا ہے۔ "نہیں پہچانا؟ میں ہوں اشرف ۔ تمھارا پڑوسی تھا امرتسر میں" اور یہ نام سنتے ہی غازی اُسکے گلے لگ گیا اور اب تک جو گمصم سا بیٹھا تھا، اب پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا۔ ان 18 سالوں میں آج پہلی بار وہ رو رہا تھا، کیوں کہ آج پہلی بار اُسے ایک دوست ملا تھا۔ "اشرف، میری وجہ سے بدر اس حال میں ہے، پہلے ابّو میری وجہ سے چلے گئے اور اب بدر۔۔۔"
"شش غازی، ایسے مت بولو، تمہاری وجہ سے کچھ نہیں ہوا، یہ سب ایسے ہی لکھا تھا، مکتوب!"
"لیکن وہ گولی تو میں نے ہی چلائی ہے نا!"
"اللہ کو یہی منظور تھا، یہ ملاقات ایسے ہی ہونی تھی"
"بدر مجھے معاف نہیں کریگا!"
"بدر تو18 سال تمہارے رابطے کا انتظار کرتا رہا ہے، کوئی خط ،کوئی پیغام، کوئی اطلاع ، تم نے تو کچھ نہیں بھیجا۔ آج تمہیں دیکھ کر گلے شکوے بھول جائے گا"
غازی نے سر اٹھا کر اُسے دیکھا، وہ حیران تھا "بدر میرا انتظار کر رہا تھا؟ لیکن اُسکے آخری الفاظ تو مجھے آج بھی یاد ہیں 'مجھے کبھی اپنی شکل مت دکھنا' "
"اور تم نے اس بات کو سچ مان لیا ؟ وہ غصے میں کہے گئے الفاظ تھے غازی، وہ صرف اُسکے جذبات تھے بس"
"اور بدر اتنا عرصہ کہاں رہا ہے، اشرف؟ وہ بھی تو اکیلا تھا نا!"
"وہ اپنے گھر کو چھوڑنے پر راضی نہیں ہوا کبھی۔ وہ اکیلا نہ رہے اسلئے میں اور بھائی اُسکے ساتھ رہ لیتے رات کو، بعد میں اس نے کہا کہ اب وہ اکیلا رہ سکتا ہے مگر تب تک ہمیں ہی وہاں رہنا اچھا لگنے لگا۔ رات کو کھیل کود، ریڈیو سننا، باتیں کرنا۔ یہ سب کیسے چھوڑ سکتے تھے ہم؟" وہ مسکرایا۔
"شادی کی ہے اس نے؟"
"بوجھو تو جانو! سوچو کون ہوگی اسکی بیوی، تم جانتے ہو غازی" اب وہ شرارت کے موڈ میں تھا ۔ بچپن کے دوست کو دیکھ کر بچپن بھی لوٹ آتا ہے
"میں کیسے بتا سکتا ہوں ؟ تنگ مت کرو اس وقت اشرف"
اس نے گہری سانس لی اور آنکہیں ٹیڑھی کرکے اُسے دیکھا "اچھا ٹھیک ہے، میری بہن انمول سے نکاح ہوا ہے اسکا۔ ابّو کا فیصلہ تھا یہ، اور بدر نے ہاں میں ہاں ملا لی۔
"انمول؟ اپنی انمول اتنی بڑی ہوگئی ؟ یاد ہے وہ ہمارے ساتھ کھیلنے کے ضد کرتی تھی اور ہم اس معصوم کو بھگا دیا کرتے تھے"
"ہم سب بڑے ہو گئے ہیں غازی، دیکھو نا، انگلی سے پستول کا نشان بنا کر لڑھنے والے آج اسلحہ لیے بیٹھے ہیں" اس کے یہ بولتے ہی غازی کے تاثرات بدلے تو اُسے خیال آیا کہ اس نے غلطی کر دی، اس لیے فوراً بات بدل دی۔ "تم بتاؤ، کیسے رہے ہو یہاں؟"
"شوکت چچا، یہاں لاہور کے رہائشی تھے وہ، انہوں نے مجھے پناہ دی تھی اور اُنکی ہی ایک دکان میں میں کام کرنے لگا، بس یونہی کاٹ دیے اتنے سال۔ اور بعد میں اُن کی بیٹی سے میری شادی ہوگئی، نایاب۔ مجھے یقین ہے اس وقت وہ میرے لیے دعا کر رہی ہوگی, اللہ جانے قبول ہوگی يا نہیں"
"ہوگی، انشاءاللہ، ضرور ہوگی"
اتنے میں ڈاکٹر اُنکے پاس آیا مگر اس کے الفاظ سے پہلے اس کے چہرے کے تاثرات نے اُسکی خبر بتا دی۔ "i am sorry، غازی" اور اسی کے ساتھ غازی کا دل بیٹھ گیا ۔ وہ دل جس پر پہلے ہی کبھی نہ بھرنے والے زخم لگ چکے تھے، اور زخم سہنے سے قاصر تھا۔
اس نے کسی سے بات نہیں کی۔ بس اپنی بندوق اٹھائی اور باہر چلا گیا۔ اسکے ساتھی یہ سوچ کر اُسکے پیچھے نہیں گئے کہ شاید وہ اکیلا رہنا چاہتا ہو تھوڑی دیر، مگر وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ وہ اکیلا رہنے نہیں بلکہ ان سب کو ہمیشہ کے لیے چھوڑنے گیا تھا۔
بندوق تھامے غازی دوبارہ اسی میدانِ جنگ میں اترا جہاں وہ اپنے امتحان سے گزرا تھا، اور اس میں ناکام ہوگیا تھا۔ وہ اپنے بھائی سے مل سکا، نہ ہی معافی مانگ سکا۔ بدر اُسکا انتظار کرتا رہا مگر اس نے ایک خط بھیجنے کی کوشش نہیں کی، جب وہ اُسکے سامنے آیا تو اس پر گولیاں برسا دیں، اس سب کے بعد اس سے مل کر اس سے معافی مانگنا ضروری تھا۔ اور اس سے ملنے کا ایک ہی طریقہ تھا۔
اس نے فیصلہ کر لیا تھا کہ یہ اُسکا آخری امتحان ہوگا۔ اس کے بعد کوئی زخم نہیں سہے گا وہ، کوئی درد نہیں۔
نہیں، وہ خودکشی نہیں کر رہا تھا، وہ تو صرف جنگ لڑھ رہا تھا ۔ اور جنگ میں تو موت آ ہی جاتی ہے، جیسے اُسکا بھائی ، اُسکا باپ، اور اُسکے آس پاس بہت سے فوجی۔
مگر جس طرح سے وہ دشمن کے آگے سِینا تانے کھڑا ہوگیا تھا، کیا اسی کو خودکشی نہیں کہتے؟ نہیں، وہ صرف وہاں کھڑا نہیں تھا، وہ دھرادر گولیاں برسا رہا تھا۔ اب اُسکا کوئی بھائی، کوئی پیارا نہیں بچا تھا جو اس گولی کے سامنے آسکتا تھا۔ اب جو بھی تھا اس کے ملک کا دشمن تھا، اسلئے بلا جھجک ٹریگر دباتا رہا اور آخری سانس تک دشمن کو موت کے گھاٹ اتارتا رہا۔
آج، ۳ستمبر ۱۹۶۷ کو وہ دونوں بھائی پرچم میں لپیٹے اپنے اپنے گھر گئے، فرق صرف اتنا تھا کہ ایک پرچم ہندوستانی تھا جبکہ دوسرا پاکستانی۔
جہاں وہ دونوں دفن ہوئے وہ جگہیں ایک دوسرے سے زیادہ دور نہیں تھیں، مگر افسوس، وہ بہت دور تھیں۔
We have been telling our kids, our daughters and our sisters to stay at home, to come home early, not to leave home after the dark. But what if home becomes the most horrible place to live in?
This is a soul-shattering story of a 12 year old girl from Ulhasnagar, Thane district, India, who used to live with her elder brother and sister-in-law.
This little angel was tortured till death by her own brother, a 30 year old adult! Why? The reason is the last thing you’ll expect me to tell you.
This poor thing just had her first period and her naive 'adult' brother noticed some blood stains on her clothes which led him to believe that his sister just had sex with someone!
Being a 'ghairatmand' (honourable) brother of a little girl, he had to protect his dignity.
This so-called 'man' started abusing and torturing her physically despite her explaining that this is just her period blood. According to the reports, this torture lasted four tormenting days until she took her last breath.
Considering the man had a wife and was an adult, he must have known what menses are and how they differ from the 'intercourse’ blood (which only lasts a couple of minutes). I wonder if he had other reasons for this beastality? Perhaps we’ll never know.
The world still treats periods as a taboo and rarely allows a girl to talk about it, but those same girls are the ones to pay a price for this silence.
A girl has to suffer from mood swings, severe cramps, bloating, acne, nausea, fatigue and God knows what else and she is not even allowed to talk about it! Instead of being taken care of, women are being killed for having a menstrual cycle!
This tragic incident is a stark reminder of the urgent need for greater awareness and education about menstruation and the importance of treating women and girls with respect and dignity.
It is a wake-up call for society to do better and ensure that no woman or girl has to suffer such unspeakable atrocities at the hands of those closest to them.
From the last year, the Pakistani nation is at a war with the tyrants in uniforms who have forgotten that they are the government servants and not rulers.
This started when the ex-PM and a popular leader Imran Khan was removed from his position as a PM against the people’s will.
Many claim that the military was involved in this and they’ve brought the corrupts into power because the chief was bribed by them. Since then, the Pakistani nation has been showing hate towards the organisation and demanding fair elections as soon as possible but the military, judges as well as the current government is trying everything in their power to oppose the elections.
After a year of continuous attacks on Imran Khan’s supporters and the well-known members of the PTI (Pakistan Tehreek-e-Insaf), the journalists who spoke in favour of the leader, and even firing on the chairman of PTI himself, Imran Khan was arrested from the premises of the high court where he was called for the hearing of his case.
This arrest lead to a chaos as the supporters came out with rage and tried to destroy the military cantonments throughout the country, although they were completely unarmed.
In response, the military and the police came out to stop the people by shooting directly at them and more than 50 people were shot dead by their own 'protectors’.
During these days many people debated that the people are wrong for destroying the stuff while others claimed that the people have warned the government and the military many times by telling them
"Imran Khan is our red line"
again and again yet they chose to cross it and now are bearing the consequences. Some, including Imran Khan’s niece and a well-known Pakistani writer, said that
"Now this has become a mob and a mob does what a mob does."
Between all that killing and shedding blood of their own people, we got to witness some of them harassing an unarmed woman just because she wanted peace!
This is a story of a woman who straight up faced the police and military of her own country and threw her veil at their feet. Some of the readers might ask 'why the veil?'
A veil for a woman and the turban (pagri) for the men is no less than an honour for the people of many Muslim countries and putting it at someone’s feet has been the most heart-wrenching thing to witness in these cultures.
By throwing her veil, a woman is risking her reputation, her honour, and requests for peace in return. And every honourable man has to stop the war at all cost after a woman risks her reputation or as they say in urdu/hindi, her 'izzat' which is everything that matters to a respectable family.
The symbolism of flinging a dupatta/chaddar/veil is deeply rooted in culture and tradition across the Muslim world.
Putting your veil at someone’s feet is similar to handing your honour to the enemies and begging them to stop the war. And in the past, they have respected it!
The Arab legends says that during a war between Banu Abs and Banu Zuhra, a woman from the Banu Zuhra emerged from her tent and walked into the middle of the battlefield and tossed her veil between the two armies, demanding to stop the war.
There’s another popular story in Turkish and Persian folklore about a woman named Rabia. Her husband died in battle, and she vowed to avenge his death. When she saw the enemy army advancing, however, she chose to threw her veil between the two armies as a symbol of peace in order to avoid further bloodshed.
Another persian folklore tells the story of a beautiful young woman named Pari. In this story, two neighbouring tribes started a fight over a piece of land it was leading to bloodshed, this is when Pari stepped out wearing a veil and flung it between both tribes to offered peace.
In Urdu folklore, the Mughal Princess Zeb-un-Nisa was abducted by a rival prince who wanted to tie the knot with her. When she refused to marry, he threatened to kill her. She responded by throwing her dupatta over the prince, which caused him to see the error of his ways and release her.
But today, the 21st century tyrants have forgotten what this means and not only grabbed her hair but also dragged her on the road until the other protestors rushed saved her.
Later when her twitter followers were asking her about it, she replied:
میں ٹھیک ہُوں مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تھی مگر ہماری غیرت مند جوان نسل نے یہ ہونے نہیں دیا تھا۔ صرف ایک میرے آگے بڑھنے سے اور پولیس کے مجھے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹنے کی وجہ سے عوام نے پولیس پر ہلہ بول دیا تھا۔ اور انھیں مجھے چھوڑ کر بھاگنا پڑا✨✌🏻🇵🇰
ہار نہیں مانیں گے۔ ہمیں خان واپس چاہیے سلامتی سے۔
Translation: I am fine. Attempts were made to arrest me but our rebellious young generation did not allow it. Only because of my stepping forward, the police grabbed me by the hair and started dragging me. This is when the public attacked the police. And they had to leave me and run ✨✌🏻🇵🇰 Will not give up. We want Khan back safely.
(I am not disclosing her name to respect her privacy.)
Not only the goons in uniforms, the common people of the country also seems to have forgotten this culture as many of them have been calling her names for throwing away her dupatta (veil) in front of so many men, which is considered a sin in islam.
The patriarchs of the country think it’s okay to grab and hit a woman of she chooses to disobey islam and throws away a piece of her clothes but have they forgotten that islam also tells the men to never a hit a woman no matter what?
Not only that, we have seen many women being dragged on the streets and many unarmed youngsters being shot in the head by the so-called protectors of the country, even the children were not safe during the protests after Imran Khan’s arrest.
Now that he’s free after 3 days of bloodshed, his supporters are still being arrested and are being killed in jails and it has shattered my heart into a million pieces to see my heroes turning into something even worse than a villian.
These uniforms were once seen as the pride of the nation and women used to feel safe in places with military/police but now those same men are harrassing them and killing their loved ones, and now the hatred everyone is feeling towards them is more than the love they had carried for them for so many years.
Before they removed Khan, PTI supporters were known as the biggest supporters and lovers of the military too, and this love lead to a belief that Imran Khan was brought by the military in the first place. So the opposition often showed their hatred towards the army. This was, however, proved wrong last year.
After 3 days of the arrest, Imran Khan was bailed by the supreme court and was free of all the charges, still the Police and ISI tried their best to abduct Khan and kept him inside the court the whole day and diverted the people’s attention by releasing an older video of Imran Khan traveling to show that he has left the court.
But this didn’t last long as soon people noticed that the video is not from today. Around 10pm, Khan somehow released a video where he called his people for peaceful protest as he’s being held inside the court despite all the charges being dropped.
This video was about to create chaos again so the police decided to free him and he reached home around 3am where people of Lahore arranged a warm welcome for him.
This freedom, however was for Khan only, other people 'abducted' by the forces are still missing and some of them have been killed. Also, a well-known journalist Imran Riaz Khan is still missing and people are fighting for him.
Journalist Arshad Sharif was tortured and killed a few months ago so the people of Pakistan have learned from their mistake and have vowed that they will not rest until Imran Riaz is free.
Some claim that Imran Riaz had some proofs against the people involved in Arshad Sharif’s murder this is why they have abducted him and there’s no sign of him anywhere in the country.
Pakistanis are still at a civil war situation and are looking forward to fair elections in order to get rid of the tyrants ruling them and filling their own pockets with the state’s money.