Stories by Muhammad Sadaf Ur Rehman Bhutta on Medium
کرپشن، بدعنوانی، سیاست دانوں کی نا اہلی وغیرہ کو پہلے دن سے ملک کی تنزلی کی بنیادی وجہ قرار دیا جاتا رہا ہے۔ یہ وہ مسائل ہیں جن سے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر سمیت دنیا کے تمام ممالک نبر دآزما ہوتے ہیں۔ پاکستان کے تینوں آمروں نے ملک کو کرپشن کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے جمہوریت کی بساط کو لپیٹا۔ نتیجتاً، کرپشن کا جن تو بوتل میں بند نا ہو سکا البتہ آمریت نے ملک کو کئی مسائل سے دو چار کیا۔ پاکستان کا سب سے اساس مسلئہ سول ملٹری تعلقات ہیں۔
عمران خان کی حکومت کے لیے سب سے اہم یہ ہو گا کہ وہ عسکری حلقوں کےساتھ تعلقات کس طرح استوار کرتے ہیں۔ پاکستان کے geopolitical حالات ایسے ہیں کہ پاکستان کا سیکیورٹی سٹیٹ ( security state) ٹھہرنا ناگزیر ہو گیا ہے۔ ایسی ریاستوں میں ملٹری ایسٹبلشمنٹ کا عمل دخل فلاحی ریاستوں سے نسبتاً زیادہ ہوتا ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے کچھ رہنماؤں نے سویلین بالادستی کو ملٹری ایسٹبلشمنٹ کے اثر و رسوخ کم ہونے سے نتھی کر لیا ہے۔ اس سوچ کا حامل طبقہ زمینی حقائق سے نظر چراتے ھوئے سیاسی رہنماؤں کو مقتدر حلقوں سے ٹکراؤ کا مشورہ دیتا ہے۔ اداروں کے تصادم سے سویلین بالادستی کا خواب تو شرمندہ تعبیر نہیں ہوتا البتہ جمہوری عمل کو گزند پہنچتی ہے۔
عمران خان کو بہتر حکمرانی، معاشی ترقی اور عوام سے جُڑے مسائل کے حل کرنے کا (mandate) ملا ہے۔ اگر وہ معاشی ترقی، اداروں میں اصلاحات، پسے ہوئے طبقے کی خوشحالی کے لیے پالیسیاں، صحت و تعلیم کے شعبوں میں بہتری، جامع بلدیات کا نظام اور دوسرے شعبوں میں انقلاب برپا کر دیتے ہیں تو سویلین بالادستی خود بخود قائم ہو جائے گی۔
نواز شریف نے مخاصمت کی سوچ اور پالیسی اپنا کر سویلین بالادستی قائم کرنے کی کوشش کی۔ اس کا پھل مشرف کی آمریت اور اب انکا ٹھکانہ آڈیالہ جیل ہے. مصر میں محمد مرسی کو یقین ہو چلا تھا کہ جمہور نے اسے سویلین بالادستی قائم کرنے کے لیے صدر منتخب کیا ہے۔ موصوف نے فوج کے کردار کو پہ در پہ محدود کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔ وہ بھی اپنے مقصد میں تو کامیاب نہ ہوسکے، البتہ فتح السیسی صدارت کی کرسی پر براجمان ہیں۔
مسلم دنیا میں طیب اردوغان وہ واحد لیڈر ہیں جو عدلیہ، ملٹری کے گٹھ جوڑ کو توڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انکی جماعت نے اقتدار میں آتے ہی ایسٹبلشمنٹ کے ساتھ رسہ کشی نہیں شروع کی بلکہ معاشی ترقی پر زور دیا۔ اکیسویں صدی کے پہلے عشرے میں ترکی نے بیمثال معاشی ترقی کی۔ اس اثناء میں نہ صرف معاشی ترقی بلکہ ادارے مضبوط ھوئے، سیاسی شعور میں اضافہ ہوا اور سیاستدانوں پر عوامی اعتماد بڑھا۔۲۰۱۶ میں فوجی بغاوت جس میں عدلیہ بھی برابر شریک تھی عوام نے اپنی جانیں دے کر ناکام بنایا۔ اس بغاوت کو ناکام بنانے میں تمام سیاسی جماعتیں متحد تھیں۔
سویلین بالادستی قائم کرنے کے دو مختلف ماڈل ہیں۔ عمران کو اردوغان ماڈل کی پیروی کرنی چاہیے۔ اسی میں ملک کی بقا اور خوشحالی ہے۔