Stories by Zaheer Ahmad on Medium
ظہیر احمد
عنوان والدین کا احترام
اسلامی تعلیمات کی روشنی میں
اللہ تعالیٰ نے والدین کو ایک عظیم مقام عطا کیا ہے اور ان کی خدمت کو دینِ اسلام میں بہت زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔ قرآن و حدیث میں والدین کے ساتھ حسن سلوک، ادب اور ان کے حقوق کو بار بار واضح کیا گیا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے قرآنِ مجید میں والدین کے احترام کا حکم دیا اور ان کے ساتھ نرمی برتنے کی تلقین کی۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
> "اور ہم نے انسان کو اپنے والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنے کا حکم دیا، اس کی ماں نے اسے تکلیف کے ساتھ پیٹ میں رکھا اور تکلیف کے ساتھ اسے جنا، اور اس کا دودھ چھوٹنا دو سال میں ہوتا ہے۔ (ہم نے حکم دیا کہ) میرا اور اپنے والدین کا شکر ادا کرو، (تمہیں) میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے۔" (سورۃ لقمان: 14)
اسی طرح، ایک اور مقام پر فرمایا:
> "اور تمہارے رب نے فیصلہ کر دیا کہ تم صرف اسی کی عبادت کرو اور والدین کے ساتھ احسان کرو۔ اگر ان میں سے ایک یا دونوں تمہارے پاس بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو انہیں 'اُف' تک نہ کہو، نہ انہیں جھڑکو، بلکہ ان سے عزت و احترام کے ساتھ بات کرو۔" (سورۃ بنی اسرائیل: 23)
یہ آیات والدین کے ادب و احترام کی اہمیت کو واضح کرتی ہیں، خصوصاً ان کے بڑھاپے میں حسن سلوک کی تاکید کی گئی ہے۔
نبی کریم ﷺ نے بھی والدین کی عزت اور خدمت پر بار بار زور دیا۔ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور پوچھا:
"یا رسول اللہ! میرے حسن سلوک کا سب سے زیادہ حق دار کون ہے؟"
آپ ﷺ نے فرمایا: "تیری ماں۔"
اس نے پھر پوچھا: "پھر کون؟"
آپ ﷺ نے فرمایا: "تیری ماں۔"
اس نے پھر پوچھا: "پھر کون؟"
آپ ﷺ نے فرمایا: "تیری ماں۔"
چوتھی مرتبہ اس نے پوچھا: "پھر کون؟"
آپ ﷺ نے فرمایا: "پھر تیرا باپ۔" (صحیح بخاری: 5971، صحیح مسلم: 2548)
یہ حدیث ماں کے تین درجے زیادہ حق دار ہونے کو واضح کرتی ہے، کیونکہ وہ حمل، پیدائش اور پرورش میں سب سے زیادہ مشقت اٹھاتی ہے۔
اسی طرح، نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
> "باپ جنت کے دروازوں میں سے درمیانی دروازہ ہے، اگر تو چاہے تو اس دروازے کو ضائع کر یا اس کی حفاظت کر۔" (سنن ابن ماجہ: 3663)
یعنی والد کا احترام جنت کے اہم دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے۔
والدین کی نافرمانی کی وعید
اسلام میں جہاں والدین کی خدمت پر بہت زیادہ اجر رکھا گیا ہے، وہیں ان کی نافرمانی اور گستاخی کو سخت گناہ قرار دیا گیا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
> "کیا میں تمہیں سب سے بڑے گناہ نہ بتاؤں؟"
صحابہ کرامؓ نے عرض کیا: "جی ہاں، یا رسول اللہ!"
آپ ﷺ نے فرمایا: "اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا اور والدین کی نافرمانی کرنا۔" (صحیح بخاری: 2654، صحیح مسلم: 87)
والدین کی خدمت کے دنیاوی اور اخروی فوائد
والدین کی خدمت سے اللہ کی رضا حاصل ہوتی ہے اور رزق میں برکت آتی ہے۔
والدین کی دعا زندگی میں کامیابی اور نیک اولاد کی ضمانت بن سکتی ہے۔
والدین کی عزت کرنے والا جنت کا مستحق قرار پاتا ہے، جیسا کہ حدیث میں آیا:
> "وہ شخص ذلیل ہو، وہ شخص ذلیل ہو، وہ شخص ذلیل ہو، جس نے اپنے ماں باپ کو بڑھاپے میں پایا اور ان کی خدمت کرکے جنت حاصل نہ کر سکا۔" (صحیح مسلم: 2551)
اسلام میں والدین کی خدمت اور احترام کو جنت کی کنجی قرار دیا گیا ہے۔ اگر ہم دنیا و آخرت میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں، تو والدین کی عزت، خدمت اور اطاعت کو اپنی زندگی کا اہم حصہ بنانا ہوگا۔ ہمیں چاہیے کہ والدین کے ساتھ ہمیشہ حسن سلوک کریں، ان کے لیے دعا کریں اور ان کی رضا کو اپنی کامیابی سمجھیں، کیونکہ والدین کی رضا میں ہی اللہ کی رضا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں والدین کے حقوق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
عنوان: مطالعہ کیوں ضروری ہے؟
(کالج کی کینٹین میں، چائے کے کپ سامنے رکھے ہیں، شائستہ کتاب کھولے بیٹھی ہے، سدرہ موبائل میں مصروف ہے)
شائستہ: (مسکراتے ہوئے) سدرہ! تمہیں پتہ ہے، مطالعہ انسان کی سوچ کو جِلا بخشتا ہے، اس سے انسان کی ذہنی نشوونما ہوتی ہے۔
سدرہ: (آنکھیں سکیڑ کر) واقعی؟ تو پھر تمہاری ذہنی نشوونما کیوں رک گئی ہے؟ لگتا ہے کتابیں صرف ہاتھ میں رکھنے سے کچھ نہیں ہوتا، پڑھنا بھی پڑتا ہے۔
شائستہ: (حیرت سے) ارے نہیں! میں واقعی پڑھتی ہوں، دیکھو یہ غالب کا دیوان، اس میں کتنی زبردست شاعری ہے!
سدرہ: (ہنستے ہوئے) ہاں، غالب نے تو خود ہی کہہ دیا تھا:
"ہیں اور بھی دنیا میں سخن ور بہت اچھے
کہتے ہیں کہ غالب کا ہے اندازِ بیاں اور"
مگر تمہارا اندازِ بیاں تو ایسا ہے جیسے کوئی بچہ رٹا مار کے سناتا ہے۔
شائستہ: (خفگی سے) تم ہمیشہ میری بات کا مذاق کیوں اڑاتی ہو؟ میں تو سنجیدگی سے کہہ رہی تھی کہ مطالعہ انسان کو شعور دیتا ہے۔
سدرہ: شعور تو اسے ملے جسے پہلے احساس ہو کہ وہ بے شعور ہے! تم نے کتابیں پڑھ لیں مگر عقل کی کھڑکیاں کھولنا بھول گئیں۔ کتابیں صرف یاد کرنے کے لیے نہیں، سمجھنے کے لیے بھی ہوتی ہیں، ورنہ تو حال یہ ہوگا کہ—
"اقبال بڑا اپدیشک ہے، من باتوں میں موہ لیتا ہے
گفتار کا یہ غازی تو بنا، کردار کا غازی بن نہ سکا!"
شائستہ: (ناراض ہو کر) میں کردار کی بات کر رہی تھی، تم تو مجھے ہی جاہل ثابت کرنے پر تُلی ہو!
سدرہ: (مسکراتے ہوئے) لو بھئی، مطالعے کا یہی تو فائدہ ہوتا ہے، بندہ دوسروں کی تنقید بھی سہہ جاتا ہے۔ تمہاری حالت تو یہ ہے کہ—
"ابھی آ بیٹھتے ہیں مجلس میں چراغ لے کر
ابھی بکھرتے ہیں باتوں میں کہ روشنی کم ہے!"
شائستہ: (غصے سے) سدرہ! تم ہر بار مجھے الجھا دیتی ہو، میں تمہارے ساتھ نہیں بیٹھ رہی، جا رہی ہوں!
سدرہ: (مسکراتے ہوئے) ارے کہاں جا رہی ہو؟ ابھی تو میں نے تمہیں غالب، اقبال، فیض اور فراز کے حوالے سے پورا لیکچر دینا تھا۔
شائستہ: (ہاتھ جوڑ کر) خدا کے لیے بس کرو! مجھے اپنے حال پر چھوڑ دو، میں اپنی سادہ لوحی کے ساتھ خوش ہوں۔
(یہ کہہ کر شائستہ تیزی سے اٹھ کر چلی جاتی ہے، سدرہ پیچھے سے قہقہہ لگاتی ہے)
سدرہ: (خود سے) مطالعہ واقعی ضروری ہے، کم از کم میرے جیسی ذہین سہیلی سے نمٹنے کے لیے!
ایک تحریر میں میں نے چھپکلیوں 🦎 سے ڈرنے والی مخلوق کا ذکر کیا۔ تاریخ گواہ ہے میں نے کسی مخلوق کو مینشن نہیں کیا تھا۔
لیکن ہماری ہی قبیل کی مخالف جنس کو وضاحت دینی پڑی کہ وہ ڈرتی ورتی نہیں ہے۔ حالانکہ تاریخی حقائق یہ بات ماننے کو تیار نہیں۔ لیکن اپنی سبکی کوچھپانے کے لیے
اپنی جنس کو نہ صرف بزدل تصور کر لیا بلکہ ںیگم جیسے ٹھنڈے، میٹھے اور روح پرور رشتے کے پیچھے چھپنے کی بھی کوشش کی
حالانکہ مرد اور شادی شدہ مرد ہونے کہ ناطے میں باہوش و حواس قائمہ اس بات کا اقراری ہوں کہ بیوی سے ڈرنا بزدلی میں نہیں آتا بلکہ یہ مردانہ وجاہت کی علامت ہے۔ اور صرف یہی نہیں۔ اگر تاریخ کا مطالعہ کیا جائے تو یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ملتی ہے کہ پوری دنیا میں بہادری کی علامت سمجھا جانے والا جانور شیر یعنی جنگل کا بادشاہ اگر کسی سے ڈرتا ہے تو وہ ہے اس کی اہلیہ محترمہ آنسہ شیرنی صاحبہ
اب اگر کہیں سے جلنے کی بو آئے تو مؤرخ ذمہ دار نہیں ہے
#میکھا_تحقیق_کار_سا
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ابتداء ہے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو دلوں کے بھید خوب جانتا ہے
انوکھی واردات کی عجب کہانی
#ابن_اشرف_تنولی
#میکھا
گزشتہ جمعہ کو ایک انوکھی واردات ہوئی اس طرح کا ایک واقع خود میرے ساتھ بھی پیش آ چکا ہے لیکن میں الجھنوں میں کم ہی پڑھتا ہوں۔خیر ایک عزیز اپنا موٹر سائیکل اپنے نو تعمیر گھر کے باہر کھڑا کر کے گیا بقول اس کے اس بائیک کا پیٹرول بھی لاک کیا ہوا تھا اور لاک بھی۔
اب اتفاق دیکھیے کہ ادھر سے اس کے سگے چچا کا گزر ہوا تو انہوں نے دیکھا کہ کوئی لڑکے بائیک اسٹارٹ کر کے اس پر بیٹھے ہیں۔وہ چونکہ اپنے بھتیجے کے بائیک کو جانتے تھے تو انہوں نے لڑکوں سے پوچھا کیوں اسٹارٹ کیاہے تو آگے سے لڑکے نے بدتمیزی کی جس پر انہوں نے فوری رد عمل کے تحت اسے تھپڑ مارا جیسا کہ عمومی طور پر ہوتا ہے۔اس کی دو وجوہات ہو سکتی ہیں ایک تو یہ کہ عمومی طور پر گاؤں کے ماحول میں بڑے بزرگ چھوٹے بچوں کو ڈانٹ ڈپٹ کرتے رہتے ہیں جس کے جواب میں بچوں کی طرف سے بدتمیزی کی کوئی تک ہی نہیں بنتی اسی طرح گاؤں میں روایات زندہ رہتی ہیں مگر برا ہو ہمارے عصری تعلیمی نظام کا کہ اب "پڑھی لکھی" ماؤں کی کھیپ کے دریافت ہونے کے بعد گھر کے بڑے بھی بچوں کو ڈانٹے ہوئے ہچکچاتے ہیں۔خیر ایک وجہ تو یہ بنی جب کہ دوسری وجہ یہ ہے کہ ہمارے قانون کی سستی اور پیچیدگیوں نے چونکہ قانون پر اعتماد کم سے کم کر دیا ہے کہ پہلے تو پولیس ہی چور کے پیچھے جانے کی زحمت نہیں کرتی بلکہ وقوعہ کے دورے کو تو بالکل اہمیت ہی نہیں دی جاتی اور اگر شومئی قسمت کہیں پولیس کسی چور کو پکڑ لے تو فوراً فون کالیں شروع ہو جاتی ہیں اور مجرم عدالت میں پیش ہونے سے پہلے ہی بری ہو جاتا ہے اب جب اگر کوئی پولیس والا ذرا زیادہ ہمت دکھائے اور فون کالوں پر توجہ نہ دے تو عدالت بھی بخوشی ضمانت دے دیتی ہے جس سے مجرم اور بہادری سے وارداتوں کا شوقین ہو جاتا ہے۔راقم کا ذاتی تجربہ ہے کہ ہمارے قانون اور اس کی پیچیدگیوں کو قانون کے محافظوں سے زیادہ عادی مجرم جانتے ہیں اور اسی کے بل پر وہ دھڑلے سے وارداتیں کرتے چلے جاتے ہیں۔تو ایسے میں اگر کوئی مجرم رنگے ہاتھوں پکڑا جائے تو موقع غنیمت جانتے ہوئے اکثر لوگ وہیں دل کی بھڑاس نکالتے ہیں کہ بعد میں قانونی بھنور میں کون پھنسے۔ایسا ہی اس واردات میں بھی ہوا اور ان لڑکوں کی "خاطر تواضع" کی گئی۔ یہاں میں اس دوسرے عمل کی حوصلہ افزائی یا حمایت کیے بغیر اصل نکتے پر آتا ہوں۔
جو یہ ہے کہ ان لڑکوں کے گھروں میں جب پتہ چلا کہ ہمارے بچوں کو مارا گیا ہے تو باوجود وجہ جاننے کے کہ کیسے انہوں نے موٹر سائیکل کا لاک اور پھر پیٹرول کا لاک کھولا کہ ایسا کرنا ہر ایک کے لیے ممکن نہیں اور پھر اگر بروقت انہیں دیکھ نہ لیا جاتا اور وہ موقع واردات سے پکڑے نہ جاتے تو بائیک سمیت کسی حادثے کا شکار بھی ہو سکتے تھے اور پولیس کی گرفت میں بھی ا سکتے تھے اور ایسے میں والدین کی بدنامی کا باعث بھی بنتے۔لیکن اگر یہ دو واقعات نہ ہوتے تو چوری کی لت تو پڑ ہی جانی تھی جو کہ ایک قبیح عمل ہے۔اب ان لڑکوں کے والدین بجائے علاقائی روایات کے مطابق بچوں کی ڈانٹ ڈپٹ کرتے اور یہ دیکھتے کہ یہ کیسے اس گندگی میں پڑے اور ان کی رہنمائی کون کر رہا ہے۔انتہائی بے شرمی سے ان گھر والوں نے موٹر سائیکل والوں کو ڈرانا دھمکانا اور بے عزت کرنا شروع کردیا صرف یہ ہی نہیں بلکہ ان پر طرح طرح کے الزامات لگا کر ان کو ہراساں بھی کیا جانے لگا۔
اگر بچوں کو زیادہ مار پڑھتی جس سے وہ نڈھال ہوتے یا ان کا خون بہتا یا جسم پر تشدد کے نشانات ہوتے یا کوئی ہڈی وغیرہ ٹوٹ جاتی تو ایسے میں انہیں بہر صورت ڈاکٹر کے پاس لے جایا جاتا تو لازمی بات ہے پولیس کیس بننا تھا۔لیکن جب ایسا کچھ نہیں ہے تو الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق متاثرہ طبقے کو ہراساں کرنے کی کوئی تک نہیں بنتی۔
یہ سطور لکھنے کا مقصد یہ ہے کہ ایک تو والدین کو چاہیے کہ بچوں کی غلطیوں پر انی کی حوصلہ افزائی نہ کریں اور بڑوں کی ڈانٹ ڈپٹ پر بدتمیزی سے انہیں خود ڈانٹیں۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں تاکہ سٹریٹ کرائم میں کمی لائی جا سکے ، کیونکہ جرم ہونے کے بعد عوام ہی پریشان نہیں ہوتی آپ لوگوں کا سکون بھی برباد ہوتا لہذا ایسے گروہوں کو پنپنے سے پہلے ہی منتشر کر دینا چاہیے۔
معززین علاقہ بھی اپنے اپنے علاقوں کی فکر کریں اور قانونی اگائی کے لیے مقامی سطح پر سیمینارز و کانفرنسوں کا انعقاد کریں۔
اگر کوئی حالات کا مارا قانون کا دروازہ کھٹکھٹائے تو اسے بروقت رسپانس دیا جائے تاکہ لوگ اپنے فیصلے خود نہ کریں اور ممکنہ بدامنی سے بچہ جا سکے۔