Skip to playerSkip to main content
تفسیر:

عید الاضحٰی اسلام میں ایک عظیم عبادت اور قربانی کی یادگار ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کے حکم پر اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو قربان کرنے کا ارادہ کیا، لیکن اللہ تعالیٰ نے اس عمل کی بجا آوری پر ایک دنبہ نازل فرمایا۔

عید الاضحٰی کے بابرکت موقع پر جانور کی قربانی ایک عظیم عبادت ہے، جو اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب ہے۔ اس ویڈیو میں قربانی کی اہمیت اور اس کے روحانی فوائد کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اسے دیکھیں، سمجھیں اور دوسروں تک ضرور پہنچائیں۔
اللہ ہم سب کی قربانیاں قبول فرمائے۔ آمین۔

#EidulAdha #Qurbani #IslamicVideo #EidMubarak #Sacrifice #IslamicReminders #DeeniBaatain #IslamicShorts #Bayaan #hafizmehmood

Category

📚
Learning
Transcript
00:00Bismillah ar-Rahman ar-Rahim
00:02عن عائشة رضی اللہ تعالی عنها قالت
00:05قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
00:08ما عمل ابن آدم یوم النحر عملا
00:11احب الاللہ عز وجل من حراقت دم
00:14رواہ ابن ماجہ
00:16نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
00:20یوم النحر یعنی دسویں زلحجہ کے دن
00:23ابن آدم کا کوئی بھی عمل
00:25اللہ رب العزت کے نزدیک
00:27خون بہانے سے زیادہ محبوب نہیں ہے
00:30یعنی آج کے دن عید کے دن
00:32سب سے زیادہ محبوب عمل
00:34وہ جانور کو قربان کرنا ہے
00:36اس کا خون بہان ہے
00:37اس کو زباہ کرنا ہے
00:39پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
00:41وَإِنَّهُ لَيَعْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِقُرُونِهَا وَأَظْلَافِهَا وَأَشْعَارِهَا
00:47اور یہ قربانی کا جانور قیامت کے دن
00:49اپنے سینگوں کھروں اور بالوں کے ساتھ آئے گا
00:52اور قربانی کرنے والے کی سفارش کرے گا
00:54پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
00:57وَإِنَّ الدَّمَ لَيَقَعُ مِنَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ بِمَكَانٍ قَبْلَ أَنْ يَقَعَ عَلَى الْأَرْضِ
01:03جانور کے خون کا پہلا قطرہ زمین پر گرنے سے پہلے
01:07اللہ رب العزت اس بندے سے راضی ہو جاتے ہیں
01:10جس نے اللہ کی رضا کے لئے قربانی کی ہے
01:12پھر فرمایا فَطِيبُوا بِهَا نَفْسَا پس اپنے دل کو قربانی سے خوش کرو
01:18کہ جب قربانی کر لی تو خوش ہو جاؤ کہ اللہ کی رضا کا بہت بڑا عمل کیا ہے
01:23تو دوستو قربانی نحر کا دن عید کا دن یہ قربانی کا دن ہے
01:30اور اللہ رب العزت کو سب سے زیادہ محبوب ہے جانور کا خون بہانا
01:35لہٰذا واجب قربانی کے ساتھ ساتھ اگر وسعت اور گنجائش ہے
01:39تو نفلی قربانی بھی کریں کیونکہ جتنی زیادہ قربانیاں ہوں گی
01:44واجبی نفلی اتنے زیادہ غریب اور مستحق لوگوں تک گوشت پہنچے گا
01:49ان کی خیرخواہی ہوگی
01:50اس لئے ہم سب کو چاہیے جن کے پاس جتنی زیادہ وسعت ہے
01:54آج کے دن اتنے جانور اللہ کے راستے میں قربان کریں
01:57تاکہ قیامت والے دن یہ ہمارے سفارشی بھی ہوں
02:00اور اللہ رب العزت ہم سے راضی بھی ہو جائیں
02:03السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
Be the first to comment
Add your comment

Recommended