Sitemap
Medium Logo

Maria Intzar | Self Growth Writer / Life Stories
Maria Intzar | Self Growth Writer / Life Stories
she/her


ماریہ انتظار

ایک عام سی لڑکی، مگر خواب کچھ خاص رکھنے والی۔

پچھلے آٹھ سال سے FAST-CFD کے ساتھ منسلک ہوں، جہاں میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری لگن اور محنت سے انجام دے رہی ہوں۔ اس سے پہلے میں گورنمنٹ ڈگری کالج میں بطور لیکچرار بھی خدمات انجام دے چکی ہوں۔

لیکن میری کہانی صرف تعلیم یا نوکری تک محدود نہیں…بچپن سے ہی مجھے آرٹ سے محبت رہی ہے۔پہلے میں نے چھوٹی چھوٹی paintings بنائیں… انہیں بیچا، تھوڑا بہت کمایا— اور اس سے بھی بڑھ کر، دل کو ایک عجیب سا سکون ملا۔

پھر ایک خیال آیا… “کیوں نہ اپنے آرٹ کو اور آگے لے جاؤں؟”

اسی جذبے کے ساتھ میں نے اپنا چھوٹا سا کاروبار شروع کیا: Mini Art by Maria آہستہ آہستہ میں سب کچھ سیکھ رہی ہوں۔

آج کے دور میں صرف ہنر کافی نہیں اس لیے سوشل میڈیا پر برانڈنگ بھی خود ہی سیکھنی پڑی کیونکہ پہچان اب وہیں بنتی ہے۔

زندگی آسان نہیں…نوکری بھی ساتھ ہے، اور دن کا بڑا حصہ وہیں گزر جاتا ہے۔ لیکن جو وقت بچتا ہے…وہ صرف میرا ہوتا ہے میرے خوابوں کے لیے۔

میں نے اپنی ویب سائٹ بھی بنائی ہے https://miniartbymaria.com/ ابھی مکمل نہیں ہو پائی…ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ میں سیکھ رہی ہوں وقت کو manage کرنا، خود کو بہتر بنانا اور ایک ساتھ کئی کام سنبھالنا۔

شاید اسی لیے میں نے multitasking بھی سیکھ لی ہے…

لیکن ابھی بھی لگتا ہے مزید سیکھنا باقی ہے یہ سفر آسان نہیں، لیکن خوبصورت ضرور ہے

میرا خواب بہت بڑا نہیں… بس اتنا ہے کہ ایک دن “Mini Art by Maria” صرف ایک نام نہیں ایک پہچان ہو

یہی میرا سفر ہے… میری محنت، میری کوشش، میرا یقین۔ ایک دن کامیابی بھی میری ہوگی۔ دعاؤں میں یاد رکھیں۔

Maria Intzar | Self Growth Writer / Life Stories

Maria Intzar | Self Growth Writer / Life Storiesshe/her

Writing about self-growth & real-life experiences Sharing honest stories that actually help you grow Follow for weekly insights ✨